پونچھ// عید الفطر کے دوران بند رہنے والی پونچھ راولاکوٹ راہِ ملن بس سروس اور آر پار تجارت کو2ہفتوں کے تعطل کے بعد ایک بار پھر سے بحال کر دیاگیاہے۔اس دوران پونچھ سپورٹس سٹڈیم سے راولاکوٹ کے لئے بس روانہ ہوئی جس کے ذریعہ مسافر اپنے رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد اپنے وطن پاکستانی زیر انتظام کشمیر کو روانہ ہوئے۔اس دوران پونچھ سے راولاکوٹ کے لئے کل10مسافر روانہ ہوئے جن میںسے8 مسافر پونچھ میں رہ رہے رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد اپنے وطن پاکستانی زیر انتظام کشمیر لوٹ گئے جبکہ دیگر2 مسافر پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں رہنے والے رشتہ داروں سے ملاقات کو روانہ ہوئے۔پاکستانی زیر انتظام کشمیرسے110مسافر پونچھ پہنچے جن میں سے 109نئے مسافر اپنے رشتہ داروں سے یہاں ملاقات کو پہنچے اور1مسافر پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں رہ رہے رشتہ داروں سے ملاقات کے بعد اپنے وطن واپس لوٹ آیا۔اس طرح اس بار کل120 مسافروں نے حدِ متارکہ کے آر پار کا سفر کیا۔مسافروں نے ایک بار پھر دونوں حکومتوں سے اس سفر کو مزید آسان بناے کی اپیل کی ۔