ادہم پور//سنٹرل باڈی آف جے اینڈکے پرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن کی جانب سے کدھ میں تنظیم صدرکمل گپتاکی قیادت میں منعقدہ تین روزہ ورکشاپ میں پرائیویٹ سکولوں کی جموں اینڈکشمیرجوائنٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی نے شرکت کی۔اس دوران کمیٹی کی قیادت شوکت چوہدری کررہے تھے اوران کے ہمراہ ایم وائی منظر، الطاف گوہر ، رئوف زرگر، سیداخترحسین، اویس شیخ، فیاض احمداورجاویداقبال بھی تھے۔ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری اجے گپتانے ایجنڈہ بشمول فریقین ،سکولوں کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت کے بغیر انسپکشن کی فیس میں بھاری اضافہ،سیلف فائنانسڈ پرائیویٹ سکولوں پرفیس مقررکرنے والی کمیٹی اورضلع انتظامیہ کا بلاجواز دبائو، آٹھویں جماعت تک سکولوں کیلئے اجازت دینے اورتسلیم کرنے سے متعلق ایک ہی ریاست میں ڈی ایس ای جموں اورڈی ایس ای کشمیرکے مختلف کرائٹریا،ایس آراو 290 ، مورخہ 6/09/16 کی عمل آوری کے بارے میں تفصیلی خیالات کااظہارکیا۔اس دوران میٹنگ میں 100سے زائد ممبران نے شرکت کی اورریاستی سرکارکی طرف سے پیداکی جارہی پریشانیوں پرناراضگی کااظہارکیا۔میٹنگ میں کہاگیاکہ ریاستی سرکارنے سیلف فائنانسڈ لوبجٹ پرائیویٹ سکولوں میں تمام طرح کے ٹیکس ولیویز لاگوکئے ہیں۔مقررین نے کہاکہ ریاستی سرکارکے رویہ کوبرداشت کرنامشکل ہے۔جے کے جے سی سی پی ایس کے صدرشوکت چوہدری نے کہاکہ کوآرڈی نیشن کمیٹی کوہرممکن حمایت دی جائے گی۔صدرجے اینڈکے پی ایس اے ،کمل گپتانے محکمہ تعلیم پرزوردیاکہ وہ پرائیویٹ سکولوں سے متعلق واضح پالیسی کویقینی بنایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ پرائیویٹ اسکول ریاستی سرکارکی ساٹھ فیصد ذمہ داری نبھانے کاکام کررہے ہیں۔انہوں نے ریاستی گورنرسے اپیل کی کہ وہ پرائیویٹ سکول انتظامیہ کوہراساں کے نظام کودرست کریں۔اس دوران میٹنگ میں رامیشورمینگی، سنجیو لتھرا، راج دیوسنگھ، وشواموہن شرما، ست پال منسوترہ، رام پرکاش، سدیشورسڈوترو، چین سنگھ، پرتھوی راج کھوکھر، رتیش چودھری، پردیپ سنگھ، اشونی شرما، اجے سنگھ،اوپی چندیل ، اشوک کمار، محمدطارق پرے، منامیر، ابراہیم ارشد، ریاض احمد، جنک راج،بھانوپرتاپ، ریاض احمد ،انتیاکھوکھر، روشیکا چوہدری، کلویندرسنگھ،دھرم چند، وشال مگوترہ، نریش کمار، راجیوجسروٹیہ، رچھپال سنگھ، ملہارسنگھ ،نریش کمار، یش پال ، درشن کمار، درشن کمار، ڈی ڈی کھجوریہ، جتندرہیرا، ششی شرما،سنجیوشرما، جگل کشور، راکیش گپتا، شانتی بھوشن ،رن سنگھ ودیگران شامل تھے۔