منجاکوٹ//منجاکوٹ قصبہ کے لوگ پانی کی بوند بوند کے لئے ترس گئے ہیں اور انہیں پانی کی حصولی کیلئے سخت مشکلات کاسامناہے۔قصبہ میں پانی کا بحران پایاجارہاہے تاہم محکمہ پی ایچ ای کی طرف سے کوئی اقدام نہیں کیاجارہا اور نہ ہی کوئی متبادل فراہم کیاجارہاہے۔مقامی لوگوں کے مطابق کئی دنوں سے لفٹ اسکیم ایک ہفتے سے خراب پڑی ہوئی ہے جس کے نتیجہ میں پانی کی سپلائی نہیں ہورہی مگر محکمہ اس سکیم کو ٹھیک بھی نہیں کروارہا۔انہوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ پانی کی خاطر دربدر ہیں اور کئی گھنٹے اسی چکر میں ضائع ہورہے ہیں۔انہوں نے محکمہ پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اس سے ایک سکیم ٹھیک نہیں ہورہی۔مقامی لوگوں نے محکمہ کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر دو روز میں لفٹ سکیم کو ٹھیک کرکے پانی کی سپلائی بحال نہ کی گئی تو وہ بڑے پیمانے پر احتجاج کریں گے جس کی ذمہ داری محکمہ پر عائد ہوگی۔