راجوری//حالیہ دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والی طالبات کو انعامات سے نوازاگیاہے ۔ س سلسلے میں کانفرنس ہال راجوری میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس دوران چیف ایجوکیشن افسر راجوری چوہدری لعل حسین نے فی طالبہ کودس ہزار روپے اور سندسے نوازا۔یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق اس پروگرام کا اہتمام سنیل شرما اور وشوا متر نے کیاتھا۔اس دوران نوشہرہ ، سندر بنی ،ڈونگی ، سیری اور دیگر علاقوں کی طالبات کو اعزاز سے سرفرا ز کیاگیاجنہوں نے حالیہ امتحانات میںبہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کیاہے ۔اپنے خطاب میں چیف ایجوکیشن افسر نے ان طالبات کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی محنت سے انہوں نے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔انہوںنے کہاکہ اعزاز سے انعام سے طالبات کی حوصلہ افزائی ہوگی اور انہیں امید ہے کہ وہ آئندہ اس سے بھی بہتر کارکردگی دکھائیں گی۔