راجوری//راجوری پولیس نے مویشی سمگلنگ کے الزام میں بدنام زمانہ شخص کے خلاف پی ایس اے عائد کیاہے ۔پولیس نے اس کی شناخت شکیل احمد ولد گلزار حسین ساکن ماوا پتراڑہ تحصیل سندر بنی کے طور پر کی ہے ۔پولیس کے مطابق اس شخص کے خلاف ایف آئی آر زیرنمبر 42/2013زیر دفعہ 188،ایف آئی آر زیر نمبر31/2016زیر دفعہ 188،ایف آئی آر زیر نمبر94/2018زیر دفعہ 188،ایف آئی آر زیر نمبر68/2018زیر دفعہ 188کے کیس پولیس تھانہ سندر بنی اور پولیس تھانہ نوشہرہ میں درج ہیں اور وہ پولیس کو کافی عرصہ سے مطلوب تھا۔پولیس کاکہناہے کہ یہ شخص کئی بار مویشی سمگلنگ میں ملوث پایاگیا اور وہ امن و قانون کیلئے ایک خطرہ بن گیاتھا۔اس حوالے سے ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس کی طرف سے پیش کردہ شواہد کی بناپر ضلع مجسٹریٹ راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے اس شخص کو حراست میں لینے کا حکم جاری کیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے سندربنی پولیس تھانہ کی ایک ٹیم نے سب انسپکٹر اجیت سنگھ کی قیادت اور ایس ایچ او سندر بنی تلک راج کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس نے کہاکہ راجوری پولیس غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی عہد بند ہے تاکہ سماج میں امن و امان قائم رکھاجاسکے ۔