راجوری+ پونچھ//خطہ پیر پنچال میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اورمزید بارشوں کے امکان کی صورت میں کسی بھی طرح کے خطرات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کنٹرول روم قائم کرکے موبائل/ ٹیلیفون نمبرات جاری کئے گئے ہیں۔راجوری میں امکانی سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی و ضلع سطح کی ریسپانس ٹیم کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال چوہدری نے کی جبکہ اس موقعہ پر تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے بھی شرکت کی ۔اس دوران ضلع پولیس لائن میں ضلع ڈیزاسٹر ریسپانس کنٹرول روم قائم کرنے کافیصلہ لیاگیا۔اس کنٹرول روم میں محکمہ پی ایچ ای ، محکمہ بجلی ، ایریگیشن و فلڈ کنٹرول، پی ڈبلیو ڈی، پی ایم جی ایس وائی ، میکنکل ونگ ، امورصارفین ،صحت ،محکمہ مال اور محکمہ پولیس کے افسران ہر وقت موجود رہیںگے جن سے لوگ ہنگامی امداد کیلئے فون زیر نمبرات 01962-262515،01962-264493اور+91 95965 20120پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔اسی طرح کے کنٹرول روم کوٹرنکہ ،نوشہرہ، سندر بنی ،کالاکوٹ اور تھنہ منڈی میں بھی قائم کئے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ ضلع کی تیرہ تحصیلوں میں 550ملازمین اور رضاکاروں کو الرٹ پر رکھاگیاہے تاکہ کسی خطرے کی صورت میں بچائو آپریشن کیاجاسکے ۔ضلع انتظامیہ کی طرف سے ضلع صدر مقام پر بارہ جبکہ ہر ایک میڈیکل بلاک سطح پر دو دو ایمبولینس گاڑیاں دستیاب رکھی گئی ہیں جبکہ ہر ایک بلاک میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو طبی امداد کی فراہمی کیلئے تیار رہیں گی ۔ضلع میں غذائی اجناس کا سامان بھی مناسب مقدار میں دستیاب ہے ۔اس کے علاوہ پی ایم جی ایس وائی سب ڈیویژن راجوری میں سولہ جبکہ پی ایم جی ایس وائی سب ڈیویژن بدھل میں چھبیس جے سی بی مشینیں دستیاب رکھی گئی ہیں اوراسی طرح سے پی ڈبلیو ڈی ڈیویژن نوشہرہ اور راجوری میں تیاری رکھی گئی ہے ۔انتظامیہ نے عوام کو ہدایت دی کہ وہ اپنی حفاظت کیلئے خود بھی احتیاطی تدابیر اپنائیں اورندی نالوں کے قریب نہ جائیں ۔وہیں کوٹرنکہ انتظامیہ کی طرف سے کوٹرنکہ ، خواس ، بدھل اور پیڑی میں لوگوں کی فوری مدد کیلئے فون نمبرات جاری کئے گئے ہیں ۔انتظامیہ کے مطابق کوٹرنکہ میں ہنگامی حالات میں تحصیلدار محمد رفیق 9797602492،ایس ایچ او منظور حسین 8492012744/946900074،بی ڈی او امتیاز احمد 7006050966اوراے ای ای ایریگیشن وفلڈ کنٹرول سدیش بھگت 7006471597سے رابطہ کیاجاسکتاہے ۔اسی طرح سے خواس کیلئے تحصیلدار حکیم شاہ 9596898127،بی ڈی او ررفیق وانی 9906240658،نائب تحصیلدار محمد منشا7006744700اور انچارج پولیس پوسٹ پریم سنگھ 7298350722کے نمبرات جاری کئے گئے ہیں ۔بدھل میں ہنگامی حالات کے دوران بی ڈی او سلام دین 9596631855،نائب تحصیلدار خورشید تانترے7006367082اور ایس ایچ او انسپکٹر جہانگیر 9906143114سے رابطہ کیاجاسکتاہے ۔اسی طرح سے پیڑی میں منظور حسین 9906269448،سب انسپکٹر 9906149062اور جے ای عبدالمجید 9906022656سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر پونچھ محمد اعجازاسد کی صدارت میں بھی افسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں سیلاب مخالف اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقعہ پر ڈی سی پونچھ نے آرمی ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور سیول ڈیفنس کو ہدایت دی کہ افرادی قوت اور مشینری کے ساتھ ہمہ وقت تیار ی رکھی جائے تاکہ ہنگامی حالات سے نمٹاجاسکے ۔میٹنگ میں سیلاب کے حوالے سے خطرناک علاقوں بیلہ پوٹھہ ، بیلہ سنئی ،فضل آباد ،سیالاں،کلائی پل ،ڈینگلہ،شیر کشمیر پل ، بیتاڑ نالہ ، اجوٹ اور چھجلہ وغیرہ میں احتیاطی اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔میٹنگ میں بتایاگیاکہ 32جے سی بی مشینیں ، ایک کرین اور ہر جے سی بی مشین کے ساتھ دو ٹپر دستیاب رکھے گئے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ گروپ کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے کہاکہ تمام متعلقہ محکمہ جات اپنی طرف سے تیاریاں مکمل رکھیں۔انہوںنے میونسپل کمیٹیوں کے حکام اور محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ نکاسی کا انتظام کریںجبکہ محکمہ بجلی کو بغیر کٹوتی کے سپلائی فراہم کرنے کی ہدایت دی گئی ۔انہوںنے محکمہ صحت کو بروقت ادویات کی فراہمی ہدایت جاری کی جبکہ سی ایم او پونچھ نے بتایاکہ 57ایمبولینس گاڑیاں اور 1موبائل میڈیکل یونٹ کو تیار رکھاگیاہے ۔میٹنگ میں یہ فیصلہ لیاگیاکہ ڈی سی دفتر میں ایمرجنسی آپریشن سنٹر کھولاجائے گا جس کی نگرانی اے ڈی سی پونچھ کریں گے۔وہیں ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے دریائوں میں طغیانی، پسیوں اور دیگر آسمانی آفات کے خطرات کو پیش نظر عام لوگوں کی فوری امدادا کے لئے رابطہ نمبرات جاری کئے گئے ہیں ۔پولیس کی جانب سے دریائوں کے قریب آباد بستیوں کے لوگوں کو فی الحال محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات دی گئی ہیں تاکہ قیمتی انسانی زندگیاں محفوظ رکھی جاسکیں۔ پولیس کی جانب سے تمام لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی جانی مالی نقصان کی صورت میں پی سی آر پونچھ کو اطلاع دیں۔ مزید مدد کے لئے ا ن سے کہاگیاہے کہ وہ پی سی آر 01 965220258،ایس ایس پونچھ 01965220408، 95 9 6585454،ا ے ایس پی پونچھ 9906430331،ڈی ایس ایس پی ہیڈکوارٹر 8082767879،ڈی ایس یی ڈی آر 9622492727 ایس ڈی پی او سرکوٹ 7780973377، ایس ایچ او سرنکوٹ 8491000870، ایس ایچ او پونچھ 9797655934کے نمبرات پر رابطہ کریں۔