پونچھ//بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر رویندر رینہ اور ممبر پارلیمنٹ جگل کشور پونچھ کا دورہ کر رہے ہیں ۔اس سلسلہ میں آج یعنی2جولائی کو پریڈ پارک پونچھ میں ایک اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے جس میں بھاجپا کارکنان شرکت کریں گے ۔اس سلسلہ میں پچھلے ایک ہفتہ سے لگاتار پارٹی کے ریاستی سکریٹری سنیل گپتا اور ایم ایل سی پردیپ شرما ضلع پونچھ کے تمام تحصیلوں کا دورہ کر کے پارٹی کارکنان کے ساتھ تبادلہ خیال کر چکے ہیں جبکہ ایس ٹی مورچہ ،مسلم مورچہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی یوتھ کی جانب سے بھی اس حوالے سے کئی دنوں سے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔اس سلسلہ میں مزید پیش رفت کرتے ہوئے مہلہ مورچہ کی جانب سے بھی خواتین نے پونچھ قصبہ ا ور ملحقہ دیہی علاقہ جات میں گھر گھر پہنچ کر لوگوں کو اپیل کی کہ وہ ان دونوں لیڈارن کے خطاب سننے کے لئے ضرور اجلاس میں شرکت کریں۔ اس دوران خواتین نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی چار سالہ کارکردگی کے سلسلہ میں بھی لوگوں میں تحریری پمفلٹ بھی تقسیم کئے۔