مینڈھر//نیشنل کانفرنس کارکنان کا گاہنی میں ایک اجلاس منعقد ہواجس میں پی ڈی پی کارکنان کی پارٹی میں شمولیت کادعویٰ کیاگیاہے ۔یہاں جاری پریس بیان کے مطابق یوتھ لیڈر ایڈووکیٹ ذیشان رانا ،نیشنل کانفرنس یوتھ کے ضلع صدر ایڈووکیٹ ظفر چوہدری ،بلاک صدر تنویر خان اور چوہدری مجید حسن نے ان نوجوان کارکنوں کا پارٹی میں استقبال کیا۔اس موقعہ پر ذیشان رانا نے کہاکہ نئے کارکنان کی شمولیت سے پارٹی کو فائدہ ملے گااور یہ جماعت نوجوانوں کے بل پر ہی فتح یاب ہوتی ہے ۔پارٹی میں شامل ہونے والے لوگوں نے کہاکہ وہ ممبراسمبلی مینڈھر کی کارکردگی سے متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے مینڈھر میں نمایاں ترقیاتی کام کئے ہیں ۔بیان کے مطابق پارٹی میں شامل ہونے والوں میں محمد شفیق جٹ،محمد نذیر جٹ،محمد شاہنواز جٹ،محمد فاروق،محمد ارشاد، کالو خان،محکم داد،محمد افضل،محمود احمد، محمد رشید،سابق حوالدار محمد اسلم، محمد مشتاق،محمد اسد جٹ،محمد حنیف،برکت حسین،محمد شکوت جٹ،مجید حسین جٹ،محمد فیاض،محمد شفیق،محمد فاروق،محمد ایاز اور محمد شفیق جٹ قابل ذکر ہیں۔اس موقعہ پر چوہدری ظفر ندیم سکریٹری یوتھ نیشنل کانفرنس ،چوہدری طارق محمود،مصطفی کمال ،سید نجف شاہ،سابق سرپنچ گاہنی محمد اعظم،شفیق چوہدری بلاک سکریٹری یوتھ نیشنل کانفرنس ،سابقہ نائب سرپنچ چوہدری منیر حسین،نمبردار خادم حسین،نمبردار فاروق وغیرہ موجود تھے ۔