راجوری//سکول آف انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی میں بی ٹیک کے داخلوں کی خاطر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کا کامن انٹرنس ٹیسٹ لیاگیا ۔یہ امتحان تین مراکز میں ہواجو راجوری ، سرینگر اور جموں میں قائم کئے گئے تھے ۔ اس امتحان میں ریاست بھر سے بڑی تعداد میں طلباء نے حصہ لیا ۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت نے راجوری کیمپس کا خود معائنہ کیا اور امتحان میں شریک طلباء کیلئے کئے گئے انتظامات کاجائزہ بھی لیا ۔ ان کے ہمراہ ڈین اکیڈمک افیئرس و رجسٹرار پروفیسر اقبال پرویز ، کنٹرولر امتحانات و دیگر سینئر عملہ بھی تھا۔یونیورسٹی کی طرف سے سیول انجینئرنگ ، الیکٹریکل انجینئرنگ ، رینیو ایبل انرجی انجینئرنگ ،الیکٹرانکس و کمیونی کیشن انجینئرنگ ،انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اور کمپیوٹر انجینئرنگ میں بی ٹیک کے کورسز کروائے جاتے ہیں ۔