تھنہ منڈی// تھنہ منڈی میں پولیس نے گاڑیوں کی چیکنگ کر کے درجنوں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے چالان کاٹے ۔ سب ڈیویژنل پولیس آفیسر تھنہ منڈی افتخار احمد چوہدری کی ہدایت پر ایس ایچ او تھنہ منڈی انسپکٹر نذیر احمد ڈار نے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے خضر پل کے قریب ناکہ لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ شروع کی اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چالان کاٹے۔ پولیس نے درجنوں گاڑیوں کے چالان کاٹے اور ہدایت جاری کی کہ قوانین کی سختی سے پاسداری کی جائے ۔