راجوری/اگرچہ ماڈل بوائز ہائر اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی میں پر سینکڑوں کی تعداد، میں طلبہ امتحان میں حصہ لیتے ہیںلیکن ستم ظریفی ہے کہ سکول ہذامیں طلبہ کے لئے کوئی بھی امتحان حال موجود نہ ہے جس کی وجہ سے بچوں کودشواریوں کاسامناکرناپڑتاہے۔تفصیلات کے مطابق تاریخی قصبہ تھنہ منڈی جو تعلیمی لحاظ سے ضلع راجوری میں دوسرے نمبر پر شمارہوتاہے۔ ماڈل بوائز ہائر اسکینڈری اسکول تھنہ منڈی کافی اہمیت کا حامل ہے۔ اس اسکول میں ہر سال سینکڑوں کی تعداد میں آٹھویں تابارہویں جماعت تک طلبہ کے امتحانات اسی اسکول میں لئے جاتے لیکن امتحان ہال کی عدم دستیابی کی وجہ سے طلبہ کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جب طلبہ کے امتحان لئے جاتے ہیں تو اسوقت زیر تعلیم طلبہ کو چھٹیاں کرنی پڑتی ہیں جس سے طلبہ کی تعلیم بری طرح متاثر ھوتی ہے جبکہ امتحانی طلبہ کو اسکول کے برآمدے میں بیٹھ کر امتحان دینا پڑتا ہے۔ تھنہ منڈی کے لوگوں نے محکمہ تعلیم کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ جدید دور میں طلبہ کو اعلی تعلیم فراہم کرنے کے لئے امتحانات کو احسن طریقے سے منعقد کرنے کے لئے امتحان ہال تعمیر کرنے کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں۔چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری چوہدری لعل حسین نے بتا یا کہ اسکول میں امتحان ہال تعمیر کرنے کے لئے 5 لاکھ روپے فراہم کئے ہیں۔ جسکا کام چل رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ سے رجوع کیا گیا ہے مزید جو رقومات درکار ہوںگی دستیاب کی جائیں گی۔ مزید انہوں نے کہا کہ ماڈل بوائز ھائر اسکنڈری اسکول تھنہ منڈی کی پرانی عمارت کی چھت پر ایک ہال تعمیر کیا جائے گا۔ جسکے لئے آرمی افیسران سے بات ہوئی ہے۔