پوونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ محمد اعجاز اسد نے ضلع ہسپتال پونچھ میں تعینات 12 ڈاکٹروںکی اٹیچ منٹ منسوخ کر نے کے احکامات جاری کئے ہیں جوضلع اور ضلع کے باہر تعینات کئے گئے تھے۔واضح رہے کہ ضلع ہسپتال پونچھ کے 12 ڈاکٹروں کو اٹیچ کر کے دوسرے طبی مراکز میں تعینات کیا گیا ہے ۔ریاست میں گورنر راج قائم ہونے کے بعد ان تمام اٹیچ منٹوں ک منسو خ کر دینے کی ہدایت گورنر کی جانب سے دی گئی جس پر عمل در آمد کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے تمام اٹیچ منٹس کو منسوخ کر دیا ہے۔غیر منسلک کئے گئے ڈاکٹروں میں ایک کولگام، ایک کشتواڑ اور تین جموں میں اٹیچ تھے جبکہ دیگر 7کو ضلع پونچھ میں مختلف طبی مراکز میں تعینات کیا گیا تھا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ان تمام 12 ڈاکٹروں کو ان کے اصل مقام پر فوری حاضر ہونے کا حکم دیا ہے جہاں سے ان کی تنخواہیں نکالی جاتی ہیں۔ دریں اثنا انہوں نے ضلعی خزانہ آفیسر کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ اٹیچ منٹوں سے واپسی تک ان تمام ڈاکٹروں کی تنخواہیں بند کر دیں۔