پونچھ//پانی کے تحفظ پر بیداری لانے کے مقصد سے فوج کی طرف سے ہائی سکول کنوئیاں میں ایک پروگرام منعقد کیاگیا۔اس موقعہ پر بڑی تعداد میں لوگوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں مقررین نے اس بات پر زور دیاکہ پانی کے تحفظ کو یقینی بنایاجائے اور اتنا ہی پانی استعمال کیاجائے جتنا ضرورت ہو۔انہوں نے بارش کے پانی کی بوند بوند کو بھی بچانے کی تلقین کی اورساتھ ہی اس بات پر زور دیاکہ قدرتی آبی ذخائر کو محفوظ رکھاجائے۔