مینڈھر//فوج کی راشٹر یہ رائفل اور ایس او جی نے حد متا رکہ کے قریب جنگلات میں تلاشی کارروائی کرکے جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے بھا ری مقدارمیں اسلحہ بر امد کیاہے۔فو جی ذرائع کے مطابق جنگجوئوں کی طرف سے جنگلات میں اسلحہ ذخیرہ کئے جانے کی اطلاع ملنے پر جمعرات شام کو مقامی راشٹریہ رائفل اور ایس او جی مینڈھر نے بیر ی رکھ کے جنگلات میں تلاشی کارروائی شروع کی جس دوران کمین گاہ کو تباہ کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیاگیا۔ ذرائع نے بتایاکہ سیکورٹی فورسز نے دو عدد AK56رائفل، 26میگزین،793 اے کے 56کی گو لیا ں، پستول 3 عد د دو بڑی اور ایک چھو ٹی، گو لیا ں 63، PIKAبندوق کی 56گو لیا ں اور ایک میگز ین،11آئی ای ڈی، 20 عد د یٹا نیٹر، آر پی جی 3 عد د، 4 عد د چینی ساخت کے گرینیڈ،کمپاس ایک عد د ، بائیو نیٹ ایک عد د، نقشہ شیٹ 2 عد د، شنا ختی کا رڈ 3 عد د، کامن شیٹ7 عدد، کو ڈ سائن 1 عد د، پرس1 عدد، پا کستانی کر نسی16500روپے، فو ٹو ایک عد د، ڈائری 2 عد د ، پانی کی بو تل 1 عددبرآمد کیاہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ برا ٓمد شدہ اسلحہ کا فی پر ا نا ہے اور زنگ آلو دہ ہو چکا ہے۔