راجوری //فوج کی طرف سے سندر بنی میں یتیم بچوں میں سٹیشنری کا سامان تقسیم کیاگیا۔ اس سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں بیالیس طلباء اور بیس اساتذہ و مقامی لوگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس دوران مختلف موضوعات کی کتابیں و دیگر سامان طلباء میں تقسیم کیاگیا تاکہ وہ آسانی سے تعلیم حاصل کرسکیں اور اپنی قابلیت کا جوہر دکھاسکیں ۔یہ سامان یتیم بچوں میں تقسیم کیاگیا جو انتہائی غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ فوج کی طرف سے یہ اقدام اساتذہ کی جانب سے اپیل پر کیاگیا ۔