نوشہرہ//نوشہرہ میں دو مختلف سڑک حادثات میں ایک شخص کی موت ہوگئی جبکہ دوسرا شدید طور پر زخمی ہواہے۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ ایک موٹرسائیکل ٹاٹاموبائل گاڑی سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار انکت شرما عمر اٹھارہ سال سکنہ تھاتھی جالہ کی موقعہ پر ہی موت ہوگئی۔پولیس نے بتایاکہ یہ حادثہ نوشہرہ پل پر پیش آیا۔ایک دوسرے حادثے میں چھبیس سالہ گردیال سنگھ ولد دیدار سنگھ سکنہ لام کا موٹرسائیکل نوشہرہ برگیڈ کے نزدیک سڑک سے لڑھک گیاجس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوا۔اسے فوری طور پر نوشہرہ ہسپتال پہنچایاگیاجہاں سے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسے مزید علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیاگیاہے۔پولیس نے دونوں معاملات میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔