جموں //آر ایس پورہ کے سچیت گڑھ میں انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو باڈی کی میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت پردیپ سنگھ چب نے کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بے روزگاری کے بڑھتے رحجان کی وجہ سے نوجوانوں میں بے چینی پھیل رہی ہے نوجوانوں میں منشیات کی لت پھیلتی جا رہی ہے ، ریاست میں منشیات کی وبا جنگل کی آگ کی طرح پھیلتی جا رہی ہے ۔ نوجوانوں کو منشیات کا عادی بنا کر ان سے غلط کام کروائے جا رہے ہیں جس سے جرائم کا گراف بھی بڑھتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں اور ان کا تمام تر انحصار سرکاری نوکریوں پر ہے لیکن سبھی کو نوکری فراہم کرنا ممکن نہیں ہے اس لئے ان میں بے چینی پھیل جاتی ہے ۔ انہوں گورنر این این ووہرہ سے استدعا کی ہے کہ وہ ریاست میں منشیات کی وبا پر قابو پانے کے لئے سمگلروں کے خلاف کڑی کارروائی کریں۔