جموں//ٹرین میں سفر کرنے والے مسافر جو اپنی منزل پر جلدی پہنچنے کے لئے ٹرین کا سفر طے کرتے ہیں یہ سوچ کر کہ ٹرین کسی روڈ ویز سے جلدی ہمیں اپنی منزل تک پہنچائے گی لیکن ٹرین لیٹ ہونے کی وجہ سے مسافروں کو جن پریشانیوں کا سامناکرنا پڑتا ہے وہ مسافر ہی جانتا ہے۔جموں توی اسٹیشن پرپہنچنے والی 44 فیصد ٹرینیں ان کے مقرر کردہ وقت کے بجائے تاخیرسے پہنچ رہی ہیں، جبکہ 25 گھنٹوں کی اوسط کی دیری کے ساتھ، جموں بھاگل پور امر ناتھ ایکسپریس سب سے زیادہ دیر سے آنے والی گاڑی میں شمارہوتی ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ریلوے کی طرف سے چلائی جا رہی تمام اہم ٹرینوں کی اوسطاً تاخیرگھنٹوں تک پہنچ جاتی ہے جو کہ دقت کا باعث ہے۔حاصل شدہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہٹرینوں کی لیٹ لطیفی جموں سٹیشن کے ساتھ خصوصیت سے تعلق رکھتی ہے ۔برونونی بہار کی طرف سے آنے والی موردھواج ایکسپریس24 گھنٹوں کی اوسط دیری سے آرہی ہے۔گورکھ پور – جموںتوی، امرناتھ ایکسپریس 23 گھنٹے کی دیری سے پہنچ رہی ہے، گوہاٹی آسام – جموں توی لوہت ایکسپریس 21 گھنٹوں کی دیری سے پہنچ رہی ہے اور راجندر نگر بہار – جموں توی ارچنا سپر فاسٹ ایکسپریس 20 گھنٹے کی اوسط سے دیری سے پہنچ رہی ہے۔اس مطالعہ میں پانچ سب سے زیادہ پابندِ وقت ریل گاڑیاں بھی شامل ہیں جو جموں توی سٹیشن کم از کم دیری سے پہنچ رہی ہیں۔احمد آباد – شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا ،ممبئی باندرا- جموں توی ،وویک ایکسپریس یہ وہ گاڑیاں ہیں جو کہ تاخیر سے آنے والی سب سے کم ریل گاڑیوں میں شاملہیں۔ان گاڑیوں نے سب سے کم لیٹ ہونے والی گاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام شامل کیا ہے۔گزشتہ تین ماہ میں دونوں ٹرینوں نے اوسطاً صرف 3 منٹ تک تاخیر کی ہے۔احمد آباد -شری ماتا ویشنودیوی ایکسپریس، کٹرہ سروودیاایکسپریس 13 منٹ کی اوسطاً تاخیر سے چلنے والی گاڑی میں شامل ہے جبکہ شری گنگانگر جموں توی ایکسپریس ،بٹھنڈا جموں توی ایکسپریس،16سے17منٹ کی دیری سے آنے والی گاڑیاں ہیں۔جموں کشمیر میں سیاحت کے علاوہ ویشنو دیوی اور امرناتھ یاترا پر آنے والوں کے لئے جموںتوی سٹیشن سب سے زیادہ اہم ریلوے اسٹیشن ہے۔ریلوے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ باقاعدہ طور پر ملک بھر میں ٹرین کے رجحانات کو نکالنے کے لئے ریلوے نے ایک جامع منصوبہ مرتب کیا ہے،اور امید ظاہر کی کہ گاڑیوں کے تاخیر سے چلنے کے اس سلسلہ سے مسافروں کو نجات مل جائے گی۔ سب کو اپنی اپنی پریشانی اور اپنا اپنا کام ہوتا ہے اسی وجہ سے ایک شہر سے دوسرے شہر جلدی جانے کیلئے مسافر ٹرین کا سہارا لیتے ہیں کہ جلدی پہنچا جائے اور انہیں قیمتی ومحدودوقت میں اپنی منزل ملے۔لیکن کئی وجوہات سے ٹرینیں لیٹ ہوجاتی ہیں جس کاخمیازہ مسافروں کو بھگتنا پڑتا ہے۔کئی دفعہ ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کی حفاظت کے لئے تعینات پولیس اہلکار ان انہیں تحفظ مہیا کرنے کے بجائے پریشان کرتے ہیںاور پیسے اینٹھنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔ایسا نہیں کہ سب پولیس والے ایک جیسے ہوتے ہیںلیکن محکمہ میں موجود کئی کالی بھیڑیں بھی ہوتی ہیں جو لوگوں کو بلا وجہ پریشان کرتے ہیں اور دھمکاتے ہیں۔