منڈی// محکمہ صحت کی جانب سے عازمین حج کے لئے ضلع اسپتال پونچھ میں ویکسین کے دوروزہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔اس دوران ضلع سے 346لوگوں کو دودن میں ویکسین دی جائے گی۔اتوار کو کیمپ کے پہلے دن ضلع اسپتال پونچھ میں منڈی اور پونچھ سے حج پر جانے والے 43 لوگوں کو ویکسین دی گئی جبکہ پورے ضلع سرنکوٹ،مینڈھر،پونچھ اور منڈی سے 346لوگوں کو ویکسین دی جانی ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ٹیوبیر کلوسزز افسر پونچھ شمیم نساء نے بتایا کہ ضلع کے3384 لوگوں کواس سال حج کی سعادت نصیب ہو رہی ہے جن میں تحصیل منڈی سے 36،تحصیل سرنکوٹ سے 87 ،تحصیل مینڈھر سے 113 جبکہ تحصیل پونچھ سے 102لوگوں کو محکمہ صحت کی جانب سے دو روزہ کیمپ کے دوران ویکسین دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کیمپ کے پہلے دن انہوں نے پونچھ اور منڈی تحاصیل کے 43 لوگوں کو اتوار کے دن پولیو ویکسین دی گئی۔انہوں نے کہاکہ یہ سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہیگا۔کیمپ کا افتتاح چیف میڈیکل افسر پونچھ ڈاکٹر ممتاز بھٹی نے کیا۔