جموں//آل جے اینڈکے ہیڈس آف ڈیپارٹمنٹس سٹینوگرافرس ایسوسی ایشن نے اپنی دیرینہ مانگوں کوپوراکرنے کیلئے ریاستی گورنرانتظامیہ سے مطالبہ کیاہے۔یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایچ اوڈی سٹینوگرافرس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمدلطیف قریشی نے کہاکہ سابق حکومت نے ہمارے جائزمطالبات کونظراندازکیالیکن اب ہمیں ریاستی گورنرسے اُمیدہے کہ وہ ہمارے مطالبات کوحل کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہمارے مطالبات میں کیرئیرکی ترقی بذریعہ کیڈر۔ سیکرٹریٹ سے باہر تمام ڈیپارٹمنٹوں کے سٹینوگرافروں کی ڈی پی سی میٹنگوں کاانعقاد، پرائیویٹ سیکریٹریوں کی اسامیاں تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں کے دفاترمیں وجودمیں لانے ،سینئرسکیل سٹینوگرافروں،جونیئرسکیل سٹینوگرافروں کی اسامیاں وجودمیں لانے وغیرہ شامل ہیںانہوں نے کہاکہ ایچ اوڈیز کیڈرکی ترقی سیکرٹریٹ کیڈرکے سٹینوگرافرکے طرزپرکی جانی چاہیئے ۔انہوں نے کہاکہ وقت پرترقی ، انڈکشن نہ ہونے سے ان ملازمین کے حوصلے پست ہوتے ہیں جوتندہی سے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ کلریکل کیڈرکی طرزپرسٹینوگرافروں کی تنخواہوں سے تفاوت دورکرنے کی ضرورت ہے۔ اس دوران پریس کانفرنس میں شیوکمار،سنجے کمارابرول، تلک راج ،اجے شرما،بھارت بھوشن ودیگران بھی شامل تھے۔