راجوری//چلڈرن ویلفیئر کمیٹی راجوری نے پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن راجوری کے ساتھ ایک آپسی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ۔کمیٹی کے چیئرپرسن محمد اقبال شال نے بتایاکہ ان کی پرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کے صدر خورشید احمد بسمل کے ساتھ ایک مشترکہ میٹنگ منعقد ہوئی جس میں اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں سے جڑے مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔انہوں نے بتایاکہ اس دوران کتابوں ، ڈائریوں، وردیوں، گھریلو کام ، پروجیکٹ ورک ،چھٹیوںوغیرہ پر بات چیت ہوئی ۔انہوںنے کہاکہ خورشید بسمل کی طرف سے بچوں کے دماغ سے دبائو کم کرنے کیلئے بھرپور تعاون دینے کا یقین دلایاگیا تاکہ وہ اچھی طرح سے پڑھائی کرسکیں۔انہوںنے بتایاکہ اس موقعہ پر ایسے اقدامات اٹھانے پر اتفاق ہواکہ جن سے یہ دبائو کم کیاجاسکے اور بچوں کو تعلیم وتربیت کیلئے اچھا ماحول فراہم کیاجاسکے ۔