منجاکوٹ//تحصیلدار منجاکوٹ شیراز چوہدری نے منگلوار کی شب پرائمری ہیلتھ سنٹر گھمبیر مغلاں اور منجاکوٹ ہسپتال کا دیر رات اچانک معائنہ کرکے مریضوں کو فراہم کی جارہی سہولیات کاجائزہ لیا اور ساتھ ہی ملازمین کی حاضری بھی چیک کی۔اس دوران سبھی ملازمین ڈیوٹی پر حاضر تھے اور کوئی بھی ملازم غیر حاضر نہیں پایاگیا۔تحصیلدار نے مریضوں کے ساتھ بات چیت کرکے انہیں فراہم کی جارہی سہولیات کے بارے میں تفصیل طلب کیں ۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو تمام تر سہولیات فراہم ہونی چاہئیں اوراس بات کو یقینی بنایاجائے کہ کوئی بھی مریض علاج سے محروم نہ رہے ۔ تحصیلدار نے عملے کی کمی کا معاملہ چیف میڈیکل افسر راجوری کے نوٹس میں لاتے ہوئے کہاکہ پی ایچ سی منجاکوٹ میں عملہ فراہم کیاجائے ۔