جموں//صوبائی نیشنل کانفرنس کی طرف سے شیر کشمیر بھون میں منعقدہ ایک تقریب کید وران 1931کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور مقررین نے جمہوریت ، بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ریاستی سیکرٹری رتن لال گپتا نے کہا کہ یہ دن سماج کو انصاف، برابری اور یکجہتی فراہم کرنے کے دن پر منایا جانا چاہئے۔ شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شخصی راج کے دوران ان شہیدوں نے عظیم روایات کو زندہ رکھتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔ یہ وہ وقت تھا جب تمام لوگ جن میں ہندو مسلمان اور سکھ شامل تھے، شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کی قیادت میں ایک چٹان کی طرح متحد ہو گئے اور انہوں نے نیشنل کانفرنس کے پرچم تلے ریاست میں جمہوریت کی بحالی کیلئے تحریک شروع کی۔ صوبائی سیکرٹری شیخ بشیر احمد کہا کہ نیشنل کانفرنس جمہوری اقدار کو بلند رکھنے کے لئے ہر ایک قربانی دینے کے لئے تیار ہے ۔ ٹھاکر کشمیرا سنگھ سابق ایم ایل سی نے شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قربانیاں ریاست کی تاریخ مین سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہیں اور ان نوجوانوں کے جذبہ ایثار کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔ تقریب میں شمولیت کرنے والوں میں سابق ایم ایل سی بابو رام پال، سابق ایم ایل اے قاضی جلال الدین، حاجی محمد حسین، دھرم ویر سنگھ جموال، ستونت کور ڈوگرہ،روہت بالی، پردیپ بالی، عبدالغنی تیلی، وجے لوچن، تنویر احمد کچلو، دلشاد ملک، وینا اوبرائے، پنکی بھٹ، سنجے گپتا، سچا سنگھ، جی ایچ ملک، سوم راج ترو، وارث گل، روہت کیرنی، تیجندر سنگھ، سندیپ سنگھ، تارا چند، سنجیو دیوان وغیرہ قابل ذکر ہیں۔