راجوری//راجوری کے پی ڈی پی لیڈران نے پارٹی قیادت پراعتمادکااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ضلع اکائی راجوری متحدہے اورراجوری کاکوئی بھی رکن قانون سازیہ پارٹی چھوڑنے کاارادہ نہیں رکھتاہے۔یہاں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی ضلع صدراعجازمرزانے کہاکہ ضلع اکائی راجوری متحدہے اورپارٹی کوکسی بھی قیمت پرکمزورنہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پی ڈی پی قیادت پربھرپوراعتمادہے ۔اعجازمرزاودیگرپی ڈی پی لیڈران نے کہاکہ مرحوم مفتی محمدسعیدنے ریاست جموں وکشمیرکی عوام کے منڈیٹ کااحترام کرنے کیلئے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملایاتھا ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں محبوبہ مفتی کی قیادت پربھرپوراعتماد ہے ۔اس دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرنے والوں میں اعجازمرزا، سیدمنظوربخاری،تعظیم ڈار، طاہرلون اوراقبال شاہ شامل تھے۔انہوں نے کہاکہ کچھ لیڈروں سے متعلق کچھ سیاسی جماعتیں افواہیں پھیلارہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔انہوں نے مرکزی بی جے پی قیادت کوانتباہ دیاکہ وہ پی ڈی پی کوکمزورکرنے کی کوششیں نہ کرے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں محبوبہ مفتی کے بیانات کااحترام ہے اورہم ان کی تائیدکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ راجوری میں پارٹی لیڈران اورقانون سازیہ ممبران بشمول ایم ایل اے راجوری متحد ہیں ۔اس موقعہ پر محمدجمشید ،مشتاق بٹ، فضل چوہان، اقبال شاہ، منیراحمدودیگران بھی موجودتھے۔