کٹھوعہ // ضلع کٹھوعہ سے تعلق رکھنے والے 58 عازمین حج کاقافلہ فریضہ ٔ حج کی ادائیگی کے لئے ڈی سی دفترکٹھوعہ سے حج ہاوس سرینگر کیلئے روانہ ہوا جہاں سے یہ عازمین فریضہ ٔحج کی ادائیگی کے لئے مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہونگے۔اس دوران انتظامیہ و پولیس کے اعلی حکام کے ہمراہ نے ہری جھنڈی دکھا کر عازمین حج کوبس میں سوار کرکے رخصت کیا ۔اس موقعہ پر پرانتظامیہ اورلوگوں نے عازمین سے ریاست و ملک میں امن و امان کیلئے دعا کرنے کی استدعا کی۔ اس قافلے کے ساتھ کٹھوعہ انتظامیہ کے دو آفیسر بھی جج ہاوس تک ساتھ رہیں گے ۔حج کے لئے مدینہ شریف جانے والے عازمین صبح ہی کٹھوعہ ڈی سی آفیسر پہنچے تھے ۔اس دوران اب عازمین کے ساتھ ان کے رشتہ دار بھی ان کے ہمراہ تھے ۔کٹھوعہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے عازمین کی روانگی کے سلسلے میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔