جموں//جموں وکشمیرکے مقابلہ جاتی امتحان جموں کشمیرسٹیٹ الیجولٹی ٹیسٹ کے حالیہ نتیجے کے مطابق دیگراُمیدواروں کے ساتھ ساتھ اُدہم پور سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی نے امتحان ہذامیں کامیابی حاصل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کہکشاں شہناز، دخترشہنازاقبال اورمقصودہ اخترنے جے کے ایس ای ٹی امتحان 2017-18 میں سوشالوجی مضمون کے تحت شرکت کی تھی اورنتیجہ ظاہرہونے پر کہکشاں شہنازکامیاب قرارپائی ہیں۔ قابل ذکرہے کہ مذکورہ امتحان کشمیریونیورسٹی کی جانب سے منعقدکیاگیاتھااورایک مرتبہ جواُمیدوارJKSET امتحان پاس کرلیتاہے تووہ اعلیٰ تعلیم اوریونیورسٹیوں میں اسسٹنٹ پروفیسروں کی اسامی کیلئے درخواست دائرکرنے کااہل ہوجاتاہے۔