جموں//نٹرنگ کی جانب سے ابھینوتھیٹرجموں میں تیسراسالانہ فیسٹیول منعقدکرنے کااعلان کیاہے۔۔اس فیسٹیول کی جانکاری ڈائریکٹرنٹرنگ بلونت ٹھاکرنے ایک پریس کانفرنس کے دوران دی۔اس دوران پریس کانفرنس میں انل ٹکو۔سنجیوگپتااورسمیت شرمابھی موجودتھے۔اس موقعہ پر بلونت ٹھاکر نے کہاکہ نٹرنگ گزشتہ پنتیس برسوں سے تھیٹراداکاری کے فروغ کے لیے کام کررہاہے۔انہوں نے کہافیسٹو ل 18 جولائی سے شروع ہوا اورپہلے دن کواچلاہنس کی چال ہندوستانی کامیڈی ڈراماپیش کیاگیااور اس کی ہدایت کاری سمیت شرمانے کی۔انہوں نے مزیدکہاکہ 19 جولائی کو بچوں کاڈراما۔نہ تیری نہ میری جبکہ بیس جولائی کو تھیٹرورکشاپ منعقدہوگی۔قابل ذکرہے کہ نٹرنگ عالمی شہرت یافتہ ڈرامے پیش کرچکاہے۔اورمتعددتھیٹرآرٹسٹ پیداکیے ہیں۔