پونچھ//بیرون ریاست میرٹھ میں پیش آئے سڑک حادثے میں لقمہ اجل ہوئے انجینئر کے سوئم پر ان کے ایصال ثواب کے لئے مجلس عزا کا اہتمام مسجد اہلبیت علیہ السلام بچترنگر پونچھ میں کیا گیا۔اس موقعہ پر مولانا سیدمختار حسین جعفری نے خطاب کرتے ہوئے فضائیل مصائب شہدائے کربلا بیان فرماتے ہوئے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔مجلس عزا کے دوران مولانا کوثر علی جعفری نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حادثات سے مومنین کو عبرت حاصل کرنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ وہ مرحوم کے حق میں سوائے دعاﺅں کے کچھ نہیں کر سکتے۔ اس موقعہ پر مولانا کرار علی جعفری، مولانا سید نظیر حسین جعفری، شعیہ فیڈریشن صوبہ جموں کے صدر عاشق حسین خان، صوبائی نائب صدر محمد بشیر میر، شبیر حسین ڈار، امتیاز علی میر، غلام مہدی ونتق، الحاج عارف حسین میر، االحاج ابراہیم جعفر میر، اصغر علی میر، لیاقت علی میر، الحا ج شکیل احمد میر کے علاوہ مومنین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صوبائی صدر شعیہ فیڈریشن جموں عاشق حسین خان ن جو کہ خصوصی طور پر مرحوم کے والدین کو تعزیت پیش کرنے کے لئے آئے تھے نے بتایا کہ شہوار حیدر کا بے وقت اس دنیا سے چلا جانا بہت بڑا قومی نقصان ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نہایت ہی ہونہار بچہ تھا جس سے قوم کی امیدیں وابستہ تھی۔انہوں نے کہا کہ خدا کی مرضی کے آگے ہم سب بے بس ہیںاس لئے وہ دعا گو ہیں کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اس کے والدین اور دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔مجلس کے اختتام پر مرحوم شہوار حیدر کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی رب العزت سے دعا کی گئی۔اس دورا ن ماسٹر انور حسین ونتو نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔