Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

مگرکوٹ ۔۔۔ دہرانے کی گنجائش نہ رہے!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 26, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 
امن و قانون کی صورتحال سے دوچار ریاست جموں و کشمیر میںمگرکوٹ بانہال جیسے واقعات نہ صر ف ایک سنگین خطرہ ہیںبلکہ انتظامیہ کے لئے ایک انتباہ بھی ! ۔ایسے واقعات دراصل سماجی تفریق اور فرقہ وارانہ بھائی چارے کو زک پہنچانے کا مؤجب بن سکتے ہیں جو ریاست میں امن عامہ کیلئے پریشانی کی بات ہے ۔ماضی میں اسی نوعیت کے درجنوں واقعات رونما ہوچکے ہیں جن پر پولیس کی طرف سے مناسب کارروائی نہ کئے جانے کا نتیجہ ہے، چنانچہ آج گھریلو ضرورت کے لئے بھی مویشی خرید کر لیجانا ہر ایک کیلئے وبال جان بن رہاہے اور مویشی لیجانے والوں کو راستے میں مار پیٹ کاسامناکرناپڑتاہے ۔اگرچہ پولیس نے اس واقعہ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف باضابطہ ایف آئی آر بھی درج کیاہے تاہم اطلاعات کے مطابق مقامی معززیں کے تعاون سے  ایک ایسی فضاء پیدا کی گئی ہے،جس میں دونوں فریقین نے معافی تلافی سے کام لے کرراضی نامے پر دستخط کئے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق ایسا اس لئے کیا گیا ہے تاکہ انتہا پسندنظریات رکھنے والے عناصر پر یہ واضح کیا جائے کہ سماج میں کئی ایسے طبقے بھی موجود ہیں جو انکے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ بہر حال یہ ایک اچھی شروعات ہے اور امید کی جاسکتی ہے کہ یہ پیغام ساری ریاست میں پہنچ جائے گا۔ البتہ حکومت کےلئے یہ بھی ضروری ہے کہ  جب تک ٹھوس اقدامات نہیں کئے جائیں گے او ر سبق آموز سزائوں کا تعین نہیں ہوگاتب تک ملکی سطح پر الور راجستھان اور ریاستی سطح پرمگرکوٹ جیسے واقعات کا تسلسل جاری رہنے کا اندیشہ ہے ۔بدقسمتی سے ملک بھر میں گائو رکھشک کے نام پر ایک ایسی بے لگام فورس تشکیل پاچکی ہے جس کے لئے نہ ہی قانون کوئی اہمیت رکھتاہے اور نہ ہی اسے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن عامہ کے بگڑنے کی فکر ہے۔یہ ایک ایسی فورس ہے جس کو دائیں بازو کے انتہا پسند عناصر کی جانب سے نہ صرف اچھی خاصی حمایت مل رہی ہے بلکہ مختلف تاویلات پیش کرکے انکا دفاع کرنے سے بھی احتراز نہیں کیا جاتااور یہی وجہ ہے کہ آج تک گائو رکھشکوں کے ہاتھوں قتل کئے گئے کسی ایک بھی بے گناہ شخص کے لواحقین کو انصاف نہیں ملا ۔یہ ایک پریشان کن صورتحال ہے جس کو دیکھتے ہوئے کانگریس کے ایک سینئرلیڈر کو یہاں تک کہناپڑاہے کہ ایسا لگتاہے کہ کئی جگہوں پر ایک مسلمان ہونے سے گائے ہونا زیادہ محفوظ ہے ۔ایسے واقعات کے تنا ظر میں ملکی سطح پر امن پسند لوگوں کی طرف سے یہ رائے قائم ہونے لگی ہے کہ ہجوم کے ہاتھوں عام اور بے گناہ افراد کے قتل پر سزا کا تعین کیاجائے اور اس سلسلے میں پارلیمان میں قانون وضع کیاجاناچاہئے ۔امید کی جانی چاہئے کہ موجودہ ضرورت کو دیکھتے ہوئے ایسا کوئی قانون وضع کیاجائے گا تاکہ کسی کو عقیدے کی بناپرتشدد کا شکار نہ بنایا جاسکےلیکن ریاست میں ایسے واقعات کاوقوع پذیر ہونا انتہائی تشویشناک ہے، جس سے یہاں کے صدیوں پرانے بھائی چارے کو نقصان پہنچ سکتاہے اور امن عامہ کی صورتحال بھی متذلذل ہوسکتی ہے ۔حالانکہ پولیس اس واقعہ کو فرقہ وارانہ قرار دینے سے انکار کررہی ہے  اوراس نے اپنے بیان میں یہ بتایاہے کہ دودھ دینے والی بھینس لیجارہے معمر شخص کی راستے میں ایک شخص سے تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد کنبے کے دیگر افراد بھی اس پر حملہ آور ہوئے لیکن یہ بھی کہاجارہاہے کہ معمر شخص کی پٹائی یہ الزام دے کر کی گئی کہ وہ بھینس کو ذبح کرنے لیجارہاہے جبکہ حقیقت یہ نکلی کہ اس نے بھینس گھریلو ضرورت کیلئے خریدی تھی ۔معاملہ چاہے جو بھی ہو لیکن اس بات سے انکار نہیں کیاجاسکتاکہ مویشیوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کا عمل خطرے سے خالی نہیں ہے چاہے کیوں نہ یہ مویشی گھریلوضرورت کے ہوں یاپھر انہیں ڈھوک لیجایاجارہاہو۔کیونکہ ماضی میں بھی مویشی سمگلنگ کے نام پر غنڈہ عناصر کی طر ف سے مار پیٹ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔مگرکوٹ واقعہ پر دونوں فرقوںکے باشعور اور سنجید ہ فکر افراد نے امن و بھائی چارے کی صورتحال کوبرقرار رکھنے کیلئے پہل کرکےایک شروعات کی ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے تاکہ اُن عناصر کو سبق ملے،جو امن عامہ خراب کرنے کیلئے ہمیشہ تاک میں رہتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پولیس ایسے واقعات پر کڑی کارروائی کرے اور ان میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے نہیں تو کبھی مویشی لیجارہے کسی معمر شخص کی پٹائی ہوگی توکبھی مویشیوں سے لدی کوئی گاڑی نذر آتش ہوگی یا پھرڈھوک جارہے کسی غریب خانہ بدوش کنبے کی مار پیٹ کی جائے گی ۔ آخر کب تک انتظامیہ ایسے واقعات کو معمول قرار دیکر اپنا دامن بچاتی رہے گی۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?