جموں// ہرسال کی طرح اس برس بھی جی اوسی سٹارکار پس کی جانب سے جموں میںکرگل وجے دوس دھوم دھا سے منا یا گیا۔ اس موقع پر کرگل جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے نوجوانوں کے تئیں ہمدردانہ جذبات کو رکھتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی یاد میں بلیدان ستمب اورٹائیگر یاد گاری ہال پر پھول مالائیں چڑھائی۔ لیفٹنٹ جنرل وائی وی کے موہن جنرل آفیسر کمانڈنگ‘رائز نگ سٹار کارپس اورمیجر جنرل سنجے سنگھ جی اوسی۔ٹائیگر ڈویژن ویر نائرس کے علاوہ فوج کے کئی اعلی افسران کے ہمراہ متعدد سماجی کار کنوں اوراہم سول افسران نے اس موقع پرمنعقدکئے گئے پروگر ام میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔ قابل ذکر ہے کہ ہرسال26جولائی کوکر گل وجے دوس کے طورپرمنایاجاتا ہے۔سال1999ء میں آپریشن وجے میں پاکستان پرفتحیابی حاصل کرنے کے بعد نوجوانوں کی حصولیابیوں کو سراہا جاتا ہے اور انہیں خر اج عقیدت پیش کیاجاتاہے۔
جی ایس اکاؤنٹس
جموں// موتی بازار پریڈ گراؤنڈ میں جی ایس اکاونٹس نے آج کرگل میںقربان ہوئے نوجوانوں کی یاد میں ایک خصوصی پروگراام کااہتمام کیااورانہیں خراج عقیدت پیش کیا۔گریش شرما اکاونٹس کے مالک نے طلبات کے ساتھ یکجہتی کااظہارکرتے ہوئے ان جوانوں کے جذبہ کو سراہا اورکہا کہ ملک کے تئیں ان کے خدمات کو کبھی بھی بھول نہیں سکتے ۔ قابل ذکرہے کہ کرگل جنگ 8مئی 1999ء میں ہوا تھا ٹائیگر ہل پر فتحایابی حاصل کرنے کیلئے کم ازکم 522 نوجوانوں نے قربانی دی تھی اور14جولائی 1999 کو جنگ اختتام پذیرہوئی اس دوران بھارت نے دراس ‘ ٹائگر ہل کے علاوہ کئی اہم مقامات کو جارحانہ قبضہ سے خالی کرایا تھا۔ سابق پردھان منتری اٹل بہاری واجپائی نے26جولائی1999ء کو وجے دوس کے طورپر اعلان کیاتھا۔
بھاجپا کا ہر ورکر دیش کیلئے وقف : رینہ
جموں//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نے کہا کہ 1999 ء کے کرگل جنگ میں بھارتی فوج نے ایک بڑی جیت حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ 26 جولائی 1999 ء کا دن ملک کے لئے ایک خاص اہمیت والا دن ہے۔ رویندر رینہ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں بلیدان ستمب پر کرگل کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا ’آج کا دن بڑا اہمیت والا دن ہے۔ 26 جولائی 1999 ء کو بھارتی فوج نے پاکستان کو کرگل جنگ میں شکست دی تھی۔ پاکستان نے جب جب کوشش کی۔ انڈین آرمی ہو، جموں وکشمیر پولیس ہو یا پیرا ملٹری پاکستان کو منہ کی کھانی پڑی ہے۔ پاکستان کے درانداز ہو یا دہشت گرد ، ہمارے فوجی جوانوں نے ہمیشہ ان کی کوششوں کو ناکام بنایا ہے‘۔ انہوں نے کہا ’کرگل جنگ کے اندر بھارتی فوج نے دنیا کے بلند ترین میدان جنگ سیاچن گلیشیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھارتی فوج نے ایک بڑی جیت حاصل کی تھی۔ ہم نے عہد کیا ہے کہ ہم بھی فوجیوں کی طرح کام کریں گے۔ بی جے پی کا ہر ایک پارٹی ورکر ہر ایک فوجی کی طرف دیش کے لئے وقف ہے‘۔
٭٭٭٭٭٭