Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

نئے کالجوں کا قیام

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 10, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
ریاستی انتظامی کونسل نے جموں وکشمیر میں 40نئے ڈگری کالجوں کے قیام کو منظوری دی ہے جس میں 26وہ کالج بھی شامل ہوں گے جن کو پہلے سے ہی منظوری دی جاچکی ہے ۔یہ فیصلہ ریاست میں اعلیٰ تعلیم کی فراہمی میں اہمیت کا حامل ثابت ہوگا اور اگر ان کالجوں کا قیام انصاف کے تقاضوں کو پوراکرتے ہوئے عمل میں لایاگیاتو یقینی طور پر کئی علاقوں کے طلاب کا مستقبل سنور سکتاہے ۔ریاست کے دوردراز علاقوں میں نئے ڈگری کالجوں کے قیام کی نہ صرف ضرورت ہے بلکہ کافی عرصہ سے اس کا مطالبہ بھی کیاجارہاتھا جس کو دیکھتے ہوئے سابق ادوار میں بھی کئی نئے کالجوں کا قیام عمل میں لایاگیاتاہم بدقسمتی سے بیشتر کالجوں کے معاملات میں سیاسی مصلحت سے کام لیاگیا جس سے کئی حقدار علاقے نظرانداز ہوکر رہ گئے ۔انہی سیاسی نوعیت کے فیصلوں کے خلاف خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب سمیت ریاست کے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور لوگوں نے کالجوں کے قیام  کے مطالبات کو لیکر  کمیٹیاں تشکیل دے کر تحریکیں چلائیں جس کے بعد کچھ علاقوں کوتو کالج مل گئے تاہم کئی ایسے بھی ہیں جو آج تک اس سے محروم ہیں ۔یوںتو ہر جگہ ہی نئے کالجوں کے قیام کی ضرورت سمجھی جارہی ہے تاہم سب سے زیادہ ضرورت خطہ پیر پنچال و خطہ چناب کے طلباء کو ہے جہاں کئی علاقوں میں ہائراسکینڈری سطح کی تعلیم کے بعد کالج کی تعلیم حاصل کرنے کےلئے طلبہ کو گھروں سے دور کرایہ کے مکانوں میں  قیام کرناپڑتاہے ،جو غریب طلبااور خاص کر طالبات کیلئے مشکل امر ہے ۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ خطہ پیر پنچال اور خطہ چناب پہاڑی علاقے ہیں جہاں آبادیاں دو ر دورتک پھیلی ہوئیہیںاور لوگوں کو تحصیل صدر مقام تک پہنچنے کیلئے ہی کئی گھنٹے لگ جاتے ہیں ۔ایسے علاقوں میں طلباء ،خاص کر سبھی طالبات، کیلئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوپاتا اوراکثر  کالج دور ہونے کے باعث انہیں ترک تعلیم پر مجبور ہوناپڑتاہے ۔امید کی جاسکتی ہے کہ انتظامی کونسل کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے وقت انصاف کے تقاضوں کو مد نظر رکھاجائے گااور ان علاقوںکو ترجیح دی جائے گی جو واقعی میں اس کے حقدار ہیں ۔ساتھ ہی حکام کیلئے اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ کالج کے قیام سے قبل بنیادی ڈھانچے کی فراہمی اور تدریسی عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایاجائے نہیں تو یہ کالج بھی برائے نام بن کر رہ جائیں گے ۔اس سے قبل بھی یہ دیکھاگیاہے کہ حکومت کی طرف سے کالجوں کے قیام کو تو منظوری دی جاتی رہی ہے مگر نہ ہی ان اداروں کو چلانے کیلئے عمارتیں اور دیگر بنیادی ڈھانچہ میسر ہوتارہاہے اور نہ ہی طلباء کو پڑھانے کیلئے تدریسی عملہ ۔نتیجہ کے طور پر طلباء کو ہی مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے اور ان کی تعلیم متاثر ہوجاتی ہے ۔ماضی میںا یسا اس لئے بھی ہواہے چونکہ اس حوالے سے کئی فیصلے سیاسی مصلحت کے مطابق ہوئے ہیں اور فیصلے کرتے وقت صرف اور صرف سیاسی مقاصد کو مد نظر رکھاگیا تاکہ لوگوں کے سامنے کالج کے قیام کا سہرا اپنے سر باندھا جاسکے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ نئے کالجوں کا قیام کیلئے جگہوں کا انتخاب منصفانہ بنیادوں پر ہوجس کی ریاست کے لوگ توقع بھی کررہے ہیں ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیر اور جموں کے کئی علاقوں میں شدید بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
تازہ ترین
سپریم کورٹ نے آدھار کو شناختی ثبوت کے طور پر قبول نہ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سوال اٹھایا
برصغیر
آدھار کارڈ شہریت کا ثبوت نہیں: الیکشن کمیشن آف انڈیا
برصغیر
جموں کشمیر اپنی پارٹی کا ضلع ترقیاتی کمیشنر سرینگر کے نام مکتوب ، 13جولائی کو مزار شہداء پر فاتحہ خوانی کی اجازت طلب کی
تازہ ترین

Related

اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?