Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
خطہ چناب

ضلع رام بن کے10 ہزار مستحق افراد گزشتہ 9 برسوں سے مالی معاونت کے منتظر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 19, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 
بانہال // ریاست جموں و کشمیر میں محکمہ سماجی بہبود کا محکمہ ہمارے سماج میں بیوائوں ، ناداروں ، غریبوں اور ضعیف العمر افراد کی مختلف سکیموں کے تحت مالی معاونت کیلئے کام کرتا ہے۔ اگرچہ محکمہ سماجی بہبود کی ان مرکزی اور ریاستی سرکار کی سکیموں سے ملنے والی قلیل رقم سے اْن لوگوں کا گذارہ تو نہیں ہو سکتا ہے لیکن پھر بھی یہ تھوڑی سی مالی مدد کیلئے بہت مددگار ثابت ہوتی ہے جو غریبی ، ناداری اور کسمپرسی کی وجہ سے ایک ایک روپئے کیلئے محتاج ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی مدد کیلئے محکمہ سماجی بہبود نے مرکزی اور ریاستی سرکار کی معاونت والی کئی سکیموں کو کئی برسوں سے چلا رکھا ہے لیکن یہ حقیقت اپنی جگہ مسلم ہے کہ ہزاروں مستحق افراد فارم اور کاغذی لوازمات پْر کرنے کے باوجود بھی گزشتہ  9۔ دس برسوں سے اس مالی معاونت کے ابھی تک منتظرہی ہیں اور مختلف زمروں میں آنے والے دس ہزار کے قریب افراد کے فارم محکمہ سما جی بہبود ضلع رام بن کے دفتر میں دس سالوں سے دھول چاٹ رہے ہیں۔ ستم ظریفی یہ کہ اس مالی مدد کو حاصل کرنے کی آس لگائے ایسے کئی ستم رسیدہ اور مستحق مرد و خواتین اس جہاں فانی سے ہی رخصت کر گئے ہیں لیکن یہ مالی مدد ان تک نہیں پہنچ پائی ہے ۔ضلع رام بن میں محکمہ سماجی بہبود میں ایسے نو ہزار مستحق بیواؤں ، عمر رسیدہ افراد ، اپاہج اور خطہ افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کے فارم سرکاری منظوری کے منتظر ہیں اور رام بن ، بانہال ، گول کے دفاتر میں دس سالوں سے دھول چاٹ رہے ہیں۔ کئی مستحق افراد نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سماج کے مستحق افراد کی مالی معاونت کا دم بھرنے والے محکمہ سماجی بہبود کا جیسے وجود ہی ختم ہو گیا ہے اور پچھلے نو سالوں سے ہزاروں افراد کے فارم مالی مدد کے منتظر ہیں لیکن محکمہ سماجی بہبود کے وزراء سے لے کر اعلیٰ افسران تک نے اس معاملے کو ایک مذاق بنا کر رکھ چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی مستحق افراد جنہوں نے مالی مدد کیلئے فارم بھرے تھے اب اس دنیا سے کْوچ بھی کر گئے ہیں لیکن موت سے ہمکنار ہونے تک بھی ان نادار اور محتاج   لوگوں کو محکمہ سماجی بہبود کی طرف سے کوئی مالی مدد فراہم نہیں کی جا سکی ہے۔ ضلع رام بن کے بانہال ، کھڑی ، رامسو ، اکڑال پوگل پرستان، رام بن ، گول ، راجگڑھ اور بٹوت کی تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے اورمختلف زمروں میں مالی مدد کے مستحق افراد کے 8316 فارم مالی مدد کیلئے گزشتہ سات سے دس برسوں سے سرکاری منظوری کیلئے محکمہ سماجی بہبود ضلع رام بن کے تحصیل اور ضلع دفاتر میں یوں ہی پڑے ہوئے ہیں ۔جن میں بزرگوں کیلئے اندرا گاندھی نیشنل اولڈ ایج پینشن سکیم یا IGNOAP کے تحت 4396 فارم ، IGNWPS سکیم  کے تحت 207 فارم ، IGNDPS کے تحت 134 فارم ، نیشنل فیملی بینیفٹ سکیم یا NFBS کے تحت 435 فارم ، انٹریگیٹیڈ سوشل سیکورٹی سکیم یا ISSS کے تحت عمر رسیدہ افراد کے 977 ، بیواؤں اور طلاق شدہ خواتین کے 483 ، جسمانی طور ناخیز افراد کے 1538 فارم دس سالوں سے محکمہ سماجی بہبود کے دفاتر میںزیر سماعت ہیں اور سرکاری دفاتروں میں امید کی آس لگائے فارموں کے بڑے بڑے ڈھیردْھول چاٹ رہے ہیں۔ محکمہ سماجی بہبود ضلع رام بن کی طرف سے فراہم کئے متذکر بالا اعداد و شمار یکم اپریل 2018 تک کے ہیں اور اس کے بعد بھی مالی مدد کے مستحق افراد کے فارم تواتر کے ساتھ محکمہ کے دفتروں میں مستحق لوگ جمع کر رہے ہیں لیکن سرکار اور حکام ٹس سے مس نہیں ہو رہے ہیں۔ محکمہ کے ایک افسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ وہ پچھلے نو سالوں سے محکمہ سماجی بہبود کے ڈائریکٹوریٹ کو تفصیلات بھیجتے رہتے ہیں لیکن ابھی تک ملیٹینسی سے متاثرہ لوگوں اور غریب لڑکیوں کی شادی میں مالی امداد کو کوچھوڑ کر دیگر زمروں میں آنے والے لوگوں کو کوئی مالی مدد فراہم نہیں کی جا سکی ہے اور اس کیلئے سرکار ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا اس کے علاوہ یکم اپریل 2018 تک 146 افراد نے ویل چیر، موٹرائزڈ ٹرائی سائیکل اور قوت سماعت کو بڑھانے کیلئے سماعت کے آلوں کیلئے مدد کی درخواست کی ہے لیکن ان کو بھی کسی بھی قسم کی مدد فراہم نہیں کی جا سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے سماجی بہبود کے دفاتر میں روزانہ درجنوں افراد مالی مدد کی فراہمی کیلئے آتے رہتے ہیں اور پچھلے نو برسوں سے مالی مدد حاصل کرنے میں ناکام مستحق افراد نامراد ہوکر بوجھل قدموں کے ساتھ واپس اپنے گھروں کا رخ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ جموں میں سرکاری مالی مدد کے خواہاں ایسے دو لاکھ افراد کے فارم پچھلی ایک دہائی سے سرکاری منظوری کے منتظر محکمہ سماجی بہبود کے دفاتر میں پڑے ہوئے ہیں۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ضلع پونچھ میں اشیائے ضروریہ کا وافر ذخیرہ دستیاب | مناسب اَدویات کی دستیابی کے ساتھ ہسپتال مکمل طور پر فعال
تازہ ترین
مودی حکومت کو پُرامن راستے تلاش کرنے پر سیاسی سزا نہ دی جائے: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
پہلگام حملے میں ملوث مشتبہ ملی ٹینٹوں کے پوسٹر چسپاں
تازہ ترین
ضلع بار ایسوسی ایشن بانڈی پورہ کے انتخاباب،ایڈوکیٹ صوفی فیروز کامیاب قرار
تازہ ترین

Related

خطہ چناب

گندوہ میں سکوٹی حادثہ، دو نوجوان شدید زخمی

May 13, 2025
خطہ چناب

گول بازار پارکنگ میں تبدیل | بس اسٹینڈ کہاں گیا، سیاسی لیڈران کے وعدے وفانہ ہوئے

May 13, 2025
خطہ چناب

بانہال میں مختصر قیام کے بعد چیف سیکرٹری جموں روانہ ڈاک بنگلہ بانہال میں ضلع حکام سے ملاقات کی

May 13, 2025
خطہ چناب

قومی شاہراہ پر ٹریفک16گھنٹوںکے بعد دوبارہ بحال ماروگ میں شاہراہ کو دوطرفہ بنانے کیلئے کام جاری :پروجیکٹ ڈائریکٹر

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?