Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

خطہ پیر پنچال: منی سیکریٹریٹ پروجیکٹ تعطل کاشکار کیوں؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 8, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
عوام کو تمام دفاتر ایک ہی چھت تلے فراہم کرنے کے مقصد سے چند برس قبل حکومت کی طرف سے ضلع اور کہیں کہیں تحصیل یا سب ڈیویژن سطح پر منی سیکریٹریٹوںکی تعمیر کامنصوبہ شروع کیاگیا جس کے تحت کئی علاقوں میں اس کےلئے عمارتیں تعمیربھی ہوئی ہیں تاہم ابھی تک کئی اضلاع یا علاقے ایسےبھی ہیں جہاںیہ اہم پروجیکٹ تعطل کاشکار بنے ہوئے ہیں ۔خطہ پیر پنچال کے دونوں اضلاع راجوری اور پونچھ میں منی سیکریٹریٹ کا ایک بھی پروجیکٹ تکمیل کو نہیں پہنچ سکاجس کی وجہ جہاں ایک تو سیاسی رسہ کشی ہے تو دوسرا حکام کی غفلت ۔راجوری پونچھ میں ایسے تین پروجیکٹوں پر کام شرو ع ہواتھااور ضلع صدر مقام پونچھ و راجوری کے علاوہ سب ڈیویژن مینڈھر میں بھی منی سیکریٹریٹ کی عمارتیںبنائی جانی مطلوب تھیں تاہم افسوسناک بات ہے کہ ابھی تک ایک بھی پروجیکٹ مکمل نہیں ہوپایا۔راجوری میں منی سیکریٹریٹ کی عمارت تو سابق حکمران اتحاد کے درمیان رسہ کشی کا شکار بن کر رہ گئی جس کیلئے ابھی تک جگہ کے تعین پر ہی اتفاق نہیں ہوپایاہے ۔این سی و کانگریس کے دور میں ا س عمارت کی تعمیر کا کام شروع ہواتھا تاہم بعد میں اسے بند کردیاگیااور پھرپی ڈی پی و بھاجپا حکومت کے دور میں یہ معاملہ دونوں حکمران جماعتوں کے درمیان تنازعہ بن گیا اور آج تک نئی جگہ کے انتخاب پر اتفاق رائے قائم نہیں ہوسکاہے ۔پہلے تو اس پروجیکٹ کو بند ہی نہیں کرناچاہئے تھا اور وہیں اس کی تعمیر ہونی چاہئے تھی جہاں اس پر کام شروع ہواتھا تاہم اگر سیاسی مصلحت کی بناپر کام بند کرکے پروجیکٹ کی دوسری جگہ منتقلی کا منصوبہ بنایاگیاتو پھر اس کی تعمیر کی جانی چاہئے تھی مگر راجوری کے لوگوں کے بدقسمتی کہ ابھی تک یہ معاملہ حل نہیں ہوسکا ۔اب چونکہ ریاست میں گورنر راج نافذ ہے تو امید کی جانی چاہئے کہ مزید تاخیر کئے بغیر اس اہم پروجیکٹ پر کام شروع کرکے اسے کم سے کم مدت میں مکمل کیاجائے گا ۔اسی طرح سے پونچھ کے صدر مقام میں منی سیکریٹریٹ کی عمارت کو تعمیر ہوئے لگ بھگ تین سال ہوگئے ہیں تاہم ابھی تک اس میں دفاتر قائم نہیں ہوسکے۔اس عمارت میں چند سال قبل جنگجو گھس گئے تھے جن کے ساتھ سیکورٹی فورسز کے تصادم کے دوران عمارت کو گولہ باری سے زبردست نقصان پہنچا، جس کی اگرچہ مرمت بھی کی گئی لیکن ابھی تک اسے ناقابل استعمال رکھاگیاہے ۔اس طرح سے ضلع پونچھ کے عوام اپنے کام کاج کیلئے کبھی ایک دفتر تو کبھی دوسرے دفتر کےچکر کاٹتے پھرتے ہیں اور انہیں یہ چکر کاٹنے میں  کئی کئی کلو میٹر کا سفر طے کرناپڑتاہے ۔وہیں سب ڈیویژن مینڈھر میں منی سیکریٹریٹ کی آدھی ادھوری عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہوتی جارہی ہے ۔ کئی سال قبل اس کی عمارت کا ڈھانچہ کھڑا کردیاگیاتاہم اس کے بعد مزید رقومات واگزار نہیں کی گئیں جس کے باعث ابھی تک کام رکاپڑاہے اور یہ کروڑوں روپے کا پروجیکٹ تباہ ہورہاہے ۔عمارت کی تکمیل نہ ہونے کی وجہ سے کھڑا کیا گیا ڈھانچہ بارشوں کی وجہ سے کھنڈرات بنتاجارہاہے جس کی کسی کو فکر نہیں ۔راجوری اور پونچھ کے عوام کی طرح مینڈھر کے لوگ بھی دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں اور انہیں ایک چھت تلے دفاتر قائم ہونے کا نہ جانے اور کتنا انتظار کرناپڑے گا۔حال ہی میں ریاستی گورنر نے اس بات کا اظہار کیاتھاکہ کسی بھی پروجیکٹ کو التوا میں نہیں رکھاجائے گا اور سال کے اختتام تک پروجیکٹ مکمل ہوں گے لیکن ابھی تک اس سلسلے میں کوئی اقدام نہیں اٹھایاگیا۔ضرورت اس بات کی ہے کہ مینڈھر ،پونچھ اور راجوری و دیگر علاقوں میں جہاں بھی منی سیکریٹریٹ کے پروجیکٹ تعطل کاشکار ہیں ، پر فوری طور پر کام شروع کرکے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے تاکہ ان پروجیکٹوں کے قائم کرنے کا اصل مقصد پورا ہوسکے اور لوگوں کو کئی کلو میٹر کے علاقوں پر پھیلے دفاتر کے چکر کاٹنے پر مجبور نہ ہوناپڑے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

صحت سہولیات کی جانچ کیلئے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کاپونچھ دورہ تعمیراتی منصوبوں اور فلیگ شپ پروگراموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
پیر پنچال
پولیس نے لاپتہ شخص کو بازیاب کر کے اہل خانہ سے ملایا
پیر پنچال
آرمی کمانڈر کا پیر پنجال رینج کا دورہ، سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا آپریشنل برتری کیلئے جارحانہ حکمت عملی وہمہ وقت تیاری کو ضروری قرار دیا
پیر پنچال
سندر بنی میں سڑک حادثہ، دکاندار جاں بحق،تحقیقات شروع
پیر پنچال

Related

اداریہ

! ماحولیاتی تباہی کی انتہا

July 11, 2025
اداریہ

زرعی اراضی کا سکڑائوخطرے کی گھنٹی !

July 10, 2025
اداریہ

! ہماراقلم اور ہماری زبان

July 9, 2025
اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?