Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

افغان انتخابات۔۔۔۔ طورخم اور چمن گزر گاہیں 2دن کیلئے بند

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 20, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
 پشاور //افغانستان میں ہفتے کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے سلسلے میں پاک افغان سرحد پر واقع دو مصروف ترین سرحدی گزر گاہوں طورخم اور چمن کو دو روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق دونوں سرحدی گزرگاہیں جمعے اور ہفتے کو ہر قسم کی آمد و رفت اور دو طرفہ تجارت کے لیے بند رہیں گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سرحدی گزرگاہوں کو افغان حکومت کی درخواست پر بند کیا گیا گیا ہے اور اس فیصلے کا مقصد افغانستان میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے پرامن انعقاد میں معاونت فراہم کرنا ہے۔افغانستان کی پارلیمان کی 249 نشستوں پر انتخابات ہفتے کو منعقد ہو رہے ہیں۔ ان نشستوں میں سے 68 خواتین جب کہ ایک نشست غیر مسلم اقلیتوں کے لیے مخصوص ہے جن کا انتخاب بھی ہفتے کو ہی ہوگا۔انتخابات میں لگ بھگ تین ہزار امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ افغانستان پر 2001ء میں امریکی حملے اور اس کے نتیجے میں طالبان حکومت کے خاتمے کے بعد ملک میں قائم ہونے والی یہ تیسری پارلیمان ہوگی۔انتخابی عمل کے دوران افغانستان کے طول و عرض میں ہونے والے پرتشدد واقعات اور طالبان کے حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک غیر مسلم امیدوار سمیت تین سابق ارکانِ پارلیمنٹ بھی شامل ہیں۔طالبان نے جمعے کو ایک بار پھر افغان عوام کو انتخابی عمل سے دور رہنے کا انتباہ دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ انتخابی سرگرمیوں کو نشانہ بنائیں گے۔دریں اثنا پاکستان کے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے افغان ہم منصب صلاح الدین ربانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے جنوبی افغان شہر قندھار میں جمعرات کو ہونے والے حملے میں افغان اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی نے دہشت گردی کے اس واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔جمعرات کو قندھار کے گورنر کے دفتر میں ایک محافظ کی فائرنگ سے پولیس اور انٹیلی جنس کے صوبائی سربراہان ہلاک جب کہ گورنر شدید زخمی ہوگئے تھے۔واقعے کے بعد افغان حکومت نے قندھار صوبے میں انتخابات ایک ہفتے کے لیے موخر کردیے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عدالت عظمیٰ نے حراستی تشدد کے شکار جموں و کشمیر پولیس اہلکار کو 50 لاکھ روپے معاوضہ دینے اور سی بی آئی تحقیقات کا حکم دیا
تازہ ترین
کشتواڑ کے جنگلات میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری
تازہ ترین
اپوزیشن کو ایوان میں بولنے کی اجازت نہیں: راہل-پرینکا گاندھی
تازہ ترین
جموں کشمیر ہائی کورٹ کا اہم اقدام، عدالت کے احاطے میں وکلاء کے علاوہ وکیلوں جیسا لباس پہننے پر پابندی عائد کر دی
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترین

مودی کو پہلگام حملہ، آپریشن سندور، ٹرمپ کے بیان پر جواب دینا چاہیے: کھڑگے

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترین

جموں و کشمیراور لداخ کے سرکاری اسکولوں میں طلباءکے داخلوں میں کمی: مرکز

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینکشمیر

’حملےکے تین دن قبل کھولی گئی تھی بائسرن وادی ،ایک نجی ٹور آپریٹر بغیر اجازت کے کام کر رہا تھا‘ صرف دراندازی باقی، مقامی ملی ٹینسی تقریباً ختم:منوج سنہا

July 21, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

آپریشن سندور کے دوران دنیا نے ہندوستان کی فوجی طاقت دیکھی: مودی

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?