Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

کرناہ کنڈی پائین میں پھر پُراَسرار آگ سے رہائشی مکان خاکستر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 26, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر //کرناہ کے کنڈی پائین گاؤں میں آگ کے پراسرار واقع میں ایک رہائشی مکان مکمل طور پر خاکستر ہو گیا جبکہ دیگر دو مکانوں کو جزوی طور نقصان پہنچا ۔ آگ کے اس واقعہ کو بھی کنڈی بالا کے شیخ محلہ میں رونما ہونے والی پراسرار آگ کی وارداتوں سے جوڑا جا رہا ہے ۔اتوار کی صبح کنڈی بالا گائوں میں محمد الطاف گھگڑ کے مکان سے اچانک آگ ظاہر ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔اس واردات میں لاکھوں روپے مالیت کا ساز سامان جل کر حاکستر ہو گیا ۔ آگ کی ان پراسرار وارداتوں کے بعد پورے گائوں میں افراتفری اور دہشت کا ماحول قائم ہے ۔واضح رہے کنڈی بالا کے شیخ محلہ میں پچھلے کئی روز کے دوران پر اسرار آگ کی ایک درجن سے زیادہ وارداتیں رونما ہوئیں، جس دوران اچانک آگ لگ جانے سے 4 گاؤ خانے 2 گھاس کے ذخیرے مکمل طور پر خاکستر ہو گئے، جبکہ 3 مکانوں کی چھتوں کو نقصان پہنچا ۔ اس محلہ کے لوگوں کے مطابق گھروں میںموجود سامان جیسے بستروں, صندوقوں اور دیگرسامان سے آگ اچانک نمودار ہو جاتی ہے جس کی بظاہر کوئی وجہ نہیں ہوتی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل جاتی ہے۔ محلہ والے ان واقعات کو جنات کی کارستانی قرار دے رہے ہیں۔  مقامی لوگوں نے اگرچہ بڑے پیمانے پر پیروں فقیروں کی خدمات بھی حاصل کیں اورپولیس اور انتظامیہ نے بھی نفری تعینات کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، جبکہ محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی نے تین روز تک عملے اور گاڑی سمیت اپنا سٹیشن ہی اسی محلے میں قائم کیا مگر انتظامیہ گتھی سلجھانے میں ناکام ہوا  ۔آگ کی ان واردات کی وجہ سے اس محلہ کے لوگوں نے اپنے گھروں سے قیمتی ساز و سامان نکال کر دوسرے گاؤں اپنے رشتہ داروں کے یہاں منتقل کرنا شروع کر دیاہے۔ اب جہاں یہ اپنا سامان منتقل کرتے ہیں وہاں پر اسرار طور پر آگ لگ جاتی ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مرکزی دارلعلوم کنڈی کرناہ میں یہ سوچ کر کہ وہاں کلام اللہ کی تعلیم دی جاتی ہے اور پورا دن قران شریف پڑھا یاجاتا ہے شاید وہاںآگ نہ لگے تاہم وہاں پر بھی دو بار آگ ظاہر ہوئی  ۔کنڈی بالا کے شیح محلہ میں جن مکانوں کو آگ کی وارداتوں سے نقصان ہوا ہے ،وہاں کے رہنے والے محمد حمید شیخ نامی شہری نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اتوار کی صبح جس گھر میں یہ آگ ظاہر ہوئی ہے وہ میرے داماد کا ہے ۔اُس کا کہنا تھا کہ اس مکان میں اُس نے اپنے گھر سے قیمتی سامان نکال وہاں رکھا تھا ۔حمید کا کہنا ہے کہ اتوار کو جو آگ ظاہر ہوئی وہ بھی اس کے سامان سے اچانک ظاہر ہوئی، جس نے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا ریڈیو کشمیر کو خراجِ تحسین، 77 برس مکمل ہونے پر مبارکباد
تازہ ترین
جموں و کشمیر میں 5 لاکھ بے گھر افراد کو مستقل رہائش فراہم کی جائے گی: شیو راج سنگھ چوہان
تازہ ترین
معروف ماہرِ تعلیم جی ایم بٹ اور متعدد سیاسی و سماجی شخصیات اپنی پارٹی میں شامل سید محمد الطاف بخاری اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماوں نے نئے ممبران کا پُرتپاک استقبال کیا
تازہ ترین
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹینٹوں کی تلاش جاری
تازہ ترین

Related

تازہ ترینکشمیر

امرناتھ یاترا :بلند مقامات پر پہلی بار ٹیلی میڈیسن خدمات کا آغاز

July 3, 2025
تازہ ترینکشمیر

کرائم برانچ نے جعلی میڈیکل اسناد کے ذریعےسرکاری اسپتال میں ملازمت کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی

July 3, 2025
تازہ ترینکشمیر

ریزرویشن رپورٹ سے کشمیری بولنے والے متاثر ہوسکتے ہیں:سجاد لون

July 3, 2025
تازہ ترینکشمیر

کشمیر زون پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہیلپ لائن قائم کی

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?