سرینگر/شمالی کشمیر کے پٹن علاقے میں جمعہ کو جواں سال میاں بیوی ایک سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق مظفر احمد خان اپنی ایک ہفتے قبل بیاہی دلہن کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھا جب تاپر کے نزدیک اُسے ایک کار نے ٹکر ماری۔
کار کی ٹکر سے میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے اور اُنہیں فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دیا۔