جموں//ایم ایل سی سریندر چودھری نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی۔سریندر چودھری نے نوشہرہ علاقے سے متعلق کئی اہم معاملات پر گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے حلقہ انتخاب نوشہرہ میں بالخصوص سرحدی علاقوں میں خصوصی بھرتی مہم شروع کرنے کی درخواست کی اور کراس بورڈر فائرنگ کے متاثرین کے حق میں معاوضے کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔ گورنر نے سریندر چودھری کو اپنے علاقے میں عوامی بہبود ی اور ترقیاتی عمل میں اپنا رول جاری رکھنے تلقین کی۔ادھرجے اینڈ کے پنشنرس ویلفیئر فیڈریشن سینئر سٹیزن سول سوسائٹی ( جے اینڈ کے پی ڈبلیو ایف ایس سی سی ایس) کا ایک ڈیلی گیشن صدر سمپت پرکاش کی قیادت میں یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقی ہوا۔ڈیلی گیشن نے گورنر کو پنشنروں ، ملازمین ، عام لوگوں اور بالخصوص ریاست کی کلہم ترقی کے سلسلے میں لئے گئے فیصلوں کے لئے سراہا۔ڈیلی گیشن نے میڈیکل الائونس میں اضافے ، نئی اِنشورنس سکیم کے ماہانہ پریمیم کی شرح میں یکسانیت لانے ، تمام فہرست میں موجود طبی مراکز میں دسمبر 2018ء سے آگے بھی مریضوں کو طبی نگہداشت کی فراہمی و دیگر معاملات گورنر کے گوش گزار کئے ۔گورنر نے ڈیلی گیشن کے مطالبات بغور سنے اور اُنہیں پورا کرنے کی یقین دہانی دی۔دریں اثناء جے اینڈ کے سٹیٹ سوشل ویلفیئر ایڈوائزری بورڈ ( جے کے ایس ایس ڈبلیو بی ) کے سابق چیئر پرسن پروفیسر نرمل گپتا آج یہان راج بھون میں گورنر ستیہ پا ل ملک سے ملاقی ہوئے۔پروفیسر گپتا نے جسمانی طور ناخیز افراد ، بیوائوں ، مسکینوں ، معزز شہریوں سے متعلق کئی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اُنہوں نے سماج کے ان طبقوں کی بہبودی کے لئے کئے جارہے اقدامات کی تفاصیل بھی گورنر کو پیش کیں۔گورنر نے ڈاکٹر نرمل گپتا کی طرف سے اُٹھائے گئے مطالبا ت اور معاملات کی طرف توجہ دینے کی یقینی دہانی کی۔