جموں// نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ریاست کے لوگوں کو مذہب ، زباں اور علاقائی طور پر تقسیم کرنے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں جوملک کے ساتھ ساتھ ریاست کی تباہی اور بربادی کا باعث ہوگا۔جموں میں مختلف تقریبات کے دوران انہوں نے کہا کہبھگوان رام پوری دنیا کے رام ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ یہ جھگڑا ختم ہوجائے، یہ جھگڑا ملک کو برباد کرے گا‘۔ انہوں نے کہا ’آج بھگوان رام کے نام پر ووٹ لئے جارہے ہیں،ہمیں نے کبھی نہیں دیکھا، اللہ یا بھگوان رام کو ووٹ چاہیے، یہ صرف رام رام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہبدقسمتی سے پی ڈی پی نے ملک کی فرقہ پرست جماعت آر ایس ایس بی جے پی کی ریاست میں راہ ہموار کر دی ،جس کی وجہ سے ملک کی طرح ریاست میں بھی فرقہ پرستی کا رحجان بڑھ گیا ہے اور اس کے لئے ہمیں متحد ہو کر قلعہ قمع کرنے کے لئے کمر بستہ ہونا چاہئے، کیونکہ اس جماعت نے ریاست کے لوگوں کو مذہب ، زباں اور علاقائی طور پر تقسیم کرنے کی مذموم کوششیں جاری رکھی ہیں جوملک کے ساتھ ساتھ ریاست کی تباہی اور بربادی کا باعث ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 35 اے اور 370 دفعہ کے دفاع کے لئے ہم ہمیشہ سر بکفن تیار ہیں اور کسی بھی طاقت کو ان دفعات کے چھیڑ چھاڑ کرنے کی اجاز ت نہ ہے اور ان ہی دفعات کے تحت ریاست اور مرکز کے ساتھ مہاراجہ ہری سنگھ نے رشتہ جوڑا اور جس کے تحت ریاست کو اندرونی خود مختاری دہلی اگریمنٹ اور 1952 پوزیشن حاصل ہوئی۔ مرکز کی طرف سے ریاست پر عائد کردہ کٹھ پتلی حکومتوں نے ہماری ریاست کے آئین کو تہس نہس کر دیا اور آج تک 45 سے زائد کالے قوانین ریاست کے آئین کی توہین اور بیخ کنی کر کے لاگو کئے گئے۔