جموں //ڈائریکٹر محکمہ زراعت جموں نے ہند پاک سرحد کے نزدیک 961ایکٹر میں بنائے گئے چکروائی فار م میں جاری زراعتی سرگرمیوں کا جائیزہ لیا ۔اس دورے کے دوران انہوں نے اس فارم میں کھیتی ،سینچائی کیلئے بنائی گئی چھوٹی نہروں اور کھیتی کیلئے تیار کی گئی زمین کا جائیزہ لیا ۔اس موقعہ پر انہوں نے مذکورہ فارم میں تعینات آفیسران وسٹاف ممبران کے ساتھ کھاد و بیجوں کی سپلائی اور دیگر فراہم کی جارہی سہولیات کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی ۔اس موقعہ پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے فارم منیجر چکروائی سنجے آنند نے کہاکہ انتظامیہ نے ربیع کی فصل کیلئے 590 ایکٹر زمیں کو تیار کیا گیا ہے جس میں سے 70ایکٹر گندم 100ایکٹر سرسوں و اس زمرے میں آنے والی دیگر فصلوں کیلئے مخصوص رکھی گئی ہے ۔اس کے بعد ڈائریکٹر نے آلو فارم کوٹلی میاں فتح کا جائیزہ بھی لیا جبکہ دورے کے دوران ان کے ہمراہ محکمہ جوائنٹ ڈائریکٹر ودیگر آفیسران اور سٹاف ممبراب بھی تھے ۔