غریب لڑکیوں کی شادی میں معاونت
محکمہ خزانہ نے 15 کروڑ روپے کی اضافی رقم واگزا ر کی
جموں//محکمہ خزانہ نے سٹیٹ میرج اسسٹنس سکیم ( ایس ایم اے ایس ) کے تحت موجودہ مالی سال کیلئے محکمہ سماج ی بہبود کے حق میں 15 کروڑ روپے کی اضافی رقم واگذار کی ہے ۔ سماجی بہبود کے سیکرٹری ڈاکٹر فاروق احمد لون کے مطابق موجودہ مالی سال کیلئے اس اضافی رقم کی واگذاری کے ساتھ ایس ایم اے ایس سکیم پر عملدرآمد کیلئے اب تک 35 کروڑ روپے واگذار کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقین کو سکیم کے تحت التوا میں پڑے معاملات کو نمٹانے کے اقدامات کریں تا کہ مستحقین مستفید ہوں ۔ ڈاکٹر لون نے کہا کہ ایس ایم اے ایس کے تحت موجودہ مالی سال کے دوران ان مستحقین کی تعداد 5500 تک پہنچ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سال 2015 میں اس سکیم کے آغاز سے 15 ہزار غریب لڑکیوں کو اس سکیم کے دائرے میں لایا گیا ہے اور 60 کروڑ روپے کی مالی امداد متعلقین میں تقسیم کی گئی ہے ۔
۔202 کلو فکی سمیت 2گرفتار
ادہم پور //ضلع ادہم پور میں پولیس نے 202کلو فکی ضبط کر تے ہوئے 2ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔ایس ایس پی ادہم پور رائیس محمود بٹ کے مطابق پولیس کی ایک ناکہ پارٹی نے سرینگر سے آرہے پنجاب نمبر کے ٹرک کو جاکنی علا قہ میں قومی شاہراہ پر روک کرتلاشی لی جس کے دوران مذکورہ ٹرک میں اسمگل کی جارہی 202کلو فکی ضبط کر لی گئی ۔اس دوران پولیس نے 2ملزمان جن کی پہچان جتیندر مسیحی اور جتیندر سنگھ کے طور پر ہو ئی کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔اس سلسلہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے ۔یاد رہے اسی طرح ضلع پولیس نے 2دسمبر کو اسمگلنگ کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے 420کلو فکی ضبط کر لی تھی ۔
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا وفد گورنر کے مشیر سے ملاقی
جموں //PHDچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ہوٹل ایسوسی ایشن کا ایک وفد ریاستی گورنر کے مشیر کے کے شرما سے ملاقی ہوا۔اس موقعہ پر وفد نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ شیو کھوڑی ،سکروالہ ماتا اور مچھیل ماتا کو براہ راست گورنر انتظامیہ کے تحت لاایا جائے اور شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کو ان کے انتظامات سونپے جائیں تاکہ ان مقامات پر آنے والے عقیدت مندوں کیلئے بہترین سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔PHD چیمبر آف کامرس کے چیئر مین وکرنت کتھوالہ کی قیادت والے وفد میں راکیش وزیر ،کلدیپ گپتا اور انیل شرما بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے وکرنت کتھوالہ نے کہاکہ ان مقامات پر عقیدت مندوں کی آنے والی تعداد میں لگاتار اضافہ ہو تا جارہا ہے لیکن انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کو ان جگہوں کے انتظامات کرنے کا حکم جاری کیا جائے تاکہ ویشنودیوی کی ہی طرز پر مذکورہ مقامات پر بھی عقیدت مندوں کو سہولیات دستیاب ہو سکیں ۔وفد نے مانگ کرتے ہو ئے کہاکہ شیو کھوڑی اور ویشنو دیوی کے درمیان ہیلی کوپٹر سروس بھی شروع کی جائے ۔کے کے شرما نے وفد کی مانگوں کو بغور سننے کے بعد ان کو یقین دلایا کہ جائیز مانگوں کو پُر کرنے کیلئے اقدامات اٹھا ئے جایں گئے ۔
کے اے ایس امید واروں کا گورنر کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج
جموں //کے اے ایس مینز 2016کے امید واروں نے اپنی مانگوں کو لے کر ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا ۔اس موقعہ پر ان امیدواروں نے مبینہ طورپر جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کمیشن نے حالیہ دنوں میں کے اے ایس مینز 2016کے شائع کئے نتائج میں اہلیت رکھنے والے امید واروں کیساتھ کھلواڑ کیا گیاہے ۔ان امید واروں نے جموں وکشمیر پبلک سروس کمیشن کے زیر تحت ہونے والی بھرتیوں اور شفافیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہاکہ مذکورہ مینز میں کئی مرتبہ امتحان پاس کرنے والے امید واروں کو بھی فیل کردیا گیا ہے ۔انہوں نے ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کمیشن کی جانب سے نکالے گئے نتائج ی جانچ کروانے کیلئے ذاتی مداخلت کریں ۔
ادہم پور میں ویٹرنری کیمپ کااہتمام
ادہم پور //ضلع ادہم پور کے رام گڑھ علا قہ میں فوج کی طرف سے ویٹرنری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔اس طبی کیمپ میں فوج کے ماہر ڈاکٹروں کے علاوہ محکمہ پشو پالن اور سکاسٹ یونیورسٹی کے شعبہ ویٹرنری کے طلباء بھی موجود تھے ۔برنار گائوں میں لگائے گئے کیمپ کے دوران 5463 مویشیوں کا طبی معائینہ کرنے کے علا وہ متعدد بیماریوں کیلئے ادویات بھی فراہم کی گئی ۔کیمپ کے دوران ماہرین نے مقامی لوگوں کو مویشیوں کی مختلف بیماریوں ان کی علامت اور علاج کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی ۔
جموں میں نعتیہ مشاعرے کا اہتمام
جموں //ادبی کنج جموں نے کرم اللہ ٹرسٹ کے اشتراک سے کھیری میں ایک نعتیہ مشاعرے کا اہتمام کیا گیا ۔عید میلاد النبی ؐ و آپسی بھائی چارے کے علمبردار رسول پاک ﷺکی دی ہوئی تعلیم کے علا وہ سکھ مذہب کے بانی گورو نانک اور انقلابی کسان بابا جتو کے سلسلہ میں منعقد کئے گئے اس مشاعرے میں ادبی کنج کے علا وہ ٹرسٹ کے اراکین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اراکین نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام مذہب آپسی اتحاد ،بھائی چارے اور مذہبی روا داری کا درس دیتے ہیں ۔شاعر محمد امین بانہالی کی قیادت میں منعقد کئے گئے اس نعتیہ مشاعرے میں ادبی کنج کے صدر شام طالب ،ایڈوکیٹ سبیل مرزا ،وید اپل ،چمن سگوچ ودیگران نے خطاب کے دوران رسو ل پاک کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ ان کی دی ہوئی تعلیمات پر عمل پیرہ ہو تے ہوئے سماج میں امن و امان کو بحال رکھنے میں اپنا رول ادا کرئیں ۔ایڈو کیٹ سبیل مرزا نے کہاکہ ان کی جانب سے بنائی گئی ایک تنظیم سما ج میں بغیر کسی مذہب و ملت کو دیکھتے ہوئے غریب لوگوں بالخصوص بے سہارہ بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے کام کر رہی ہے ۔اس موقعہ پر محمد سرور چوہان حبیب ،ہرجیت سنگھ اُپل ،سرتاج علی ودیگران بھی موجود تھے ۔
نٹرنگ نے ہندی ڈرامہ ’دیمک ‘پیش کیا
جموں //نٹرنگ تھیٹر نے اپنے ہفتہ وار سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے ہندی ڈرامہ ’دیمک ‘پیش کیا ۔اس ڈرامے میں موجودہ نوجوانوںکی اقتدار کی بھوک میں لپٹے سیاستدانوں کے ہاتھوں کئے جارہے استحصال کی منظر کشی کی گئی ہے ۔اس ڈرامے میں سیاستدانوں کی طرف سے اپنے مفاد کیلئے نوجوانوں کو استعمال کر نے اور ان کے مستقبل کیساتھ کھلواڑ کرنے کے بارے میں بتایا گیا ہے اور اسی وجہ سے ہی نوجوان کالج میں جاتے ہی بہترین کوشش کر تے ہیں تاکہ وہ کالج کے صدر نامزد ہو سکیں ۔اس دوران سیاستدان ایسے نوجوانوں کی حمایت کرتے ہیں لیکن جیسے ہی وہ اپنے ہدف پر پہنچے ہیں تو سیاستدان ان کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کر نا شروع کر دیتے ہیں ۔کالج صدر کی طرف سے حمایت ملنے کے بعد سیاستدان کالج کے دیگر نوجوانوں کو بھی اپنے مفاد کیلئے احتجاج ودیگر سرگرمیوں میں ملوث کر لیا ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کا مستقبل بھی خراب ہو جاتا ہے اور اپنا مفاد حاصل کر نے کے بعد سیاستدان دوبارہ ان نوجوانوں کی جانب کوئی توجہ نہیں دیتا ۔اس ڈرامے میں منجو لولترہ ،ابھینو شرما ،دیپالی شرما ودیگران نے بطور اداکار کام کیا ۔
برانڈفیکٹری میں مفت سیل 12دسمبر سے
جموں //برینڈ فیکٹری شوروم کی جانب سے جموں میں 12دسمبر سے 16دسمبر تک 5دنوں پر مشتمل مفت بکری کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔’مفت شاپینگ ‘کے عنوان سے منعقد ہو نے والے اس پروگرام میں صارفین کو 5000کی خریداری کرنے پر صرف 2000روپے دینے ہیں جو کہ بعد میں واپس کر دئیے جاینگے اور اس شاپینگ کیلئے پہلے صارفین کو صبح 8بجے سے 11بجے تک 250روپے کی ٹکٹ لینی ہو گی جبکہ دن کو 11بجے کے بعد ٹکٹ کی قیمت 100روپے رکھی گئی ہے ۔اس موقعہ پر صارفین کیلئے تما م برینڈوں جن میں ایڈڈاس، ریبوک، لیویز،سفاری وغیرہ کا ساز و سامنا دستیاب رکھا جائے گا ۔صارفین خریداری کیلئے ٹکٹ ویب سائٹ www.brandfactoryonline.comپر جا کر بک کروا سکتے ہیں ۔