جموں //2019کے پارلیمانی و اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں کانگریس پارٹی کی جانب سے ریاست میں دالتوں کیلئے ’منشور مشاورتی پروگرام ‘ آئندہ جنوری میں شروع کر نے کا اعلان کیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے کو آر ڈینٹر اور ریاستی امور کے انچارج سریش کمار نے اس سلسلہ میں کہا کہ کا نگریس دلتوں کیلئے ’آئین سے خود کا احترام‘اور منشور مشاورتی پروگرام جنوری 2019میں شروع کرے گی ۔انہوں نے کہاکہ2001 کی مردم شماری کے مطابق ریاست میں دلتوں کی آبادی 7.6فیصد ہے جبکہ صوبہ جموں میں ان کی کل آبادی19.4فیصد ہے اور اس سلسلہ میں کانگریس پارٹی آئندہ برس جنوری کے پہلے ماہ سے ہی ان دونوں پروگراموں کو وادی اور جموں کے دلتوں کیلئے شروع کر ئے گی ۔انہوں نے کہاکہ آئین سے خود کا احترام‘پر وگرام کے تحت دلتوں کو آئین کے تحت حاصل حقوق اور بھاجپا کی طرف سے ان حقوق کی ہوئی پامالیوں کے سلسلہ میں بیدار کیا جائے گا ۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس سلسلہ میں کانگریس پارٹی کے ایس سی سیل کی جانب سے ضلع اور بلاک سطح پر درجہ فہرست ذاتوں کو بیدار کرنے کیلئے پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ منشور مشاورتی پروگرام‘کے تحت پارٹی لیڈران دلتوں کے پاس جا کر ان کی امنگوں کے بارے میں جانکاری حاصل کی جائے گی ۔