سرینگر/جمعرات کو فوج نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں فورسز اور جنگجوئوں کے مابین معرکہ آرائی میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے جبکہ فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں کی ایک مشترکہ پارٹی نے گذشتہ روز شام کو سوپور میں گنڈ براٹھ کلان نامی علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن کا آغاز کیا تھا ۔
تلاشی آپریشن کے دوران چھپے جنگجوئوں نے فورسز پارٹی پر گولیاں چلائیں جس کے بعد طرفین میں باضابطہ معرکہ شروع ہوا۔
یہ معرکہ آرائی رات بھر جاری رہی جس کے دوران فورسز نے گائوں کے ارد گرد محاصرہ سخت کرکے جنگجوئوں کے بچ نکلنے کے سبھی راستے مسدود کردئے۔
فوجی ترجمان نے کہا کہ آج صبح دو جنگجوئوں کو جاں بحق کیا گیا جبکہ آپریشن جاری ہے۔
دریں اثناء حکام نے معرکہ شروع ہوتے ہی گذشتہ شام علاقے میں انٹر نیٹ سروس معطل کردی ہے۔