جموں//سٹیٹ پارٹی پریذیڈنٹ جنتادل یونائیٹیڈ جی ایم شاہین نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی ۔ شاہین نے عوامی بہبودی سے متعلق کئی معاملا ت پر گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیااور انہیں حالیہ پنچایتی ، شہری بلدیاتی انتخابات کو پر امن طریقے منعقد کرنے کے لئے مبارک باد دی۔گورنر نے شاہین کو عوامی مفاد سے متعلق کئے جارہے اقدامات کو جاری رکھنے پر زور دیا۔اس دوران ایڈیشنل ڈی جی سی آر پی ایف وی ایس کے کاومڈی نے راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی اور ریاست میں موجودہ اندرونی سیکورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔گورنر نے ریاست میں حالیہ پنچایتی انتخابات کو پُر امن طریقے پر منعقد کرنے کے لئے سی آر پی ایف کے رول کو سراہا۔