جموں //جنتا دل یوناٹینڈ نے آئند پارلیمانی انتخابات 2019میں ریاست کے تمام پارلیمانی حلقوں سے چنائومیں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پارٹی کے ریاستی صدر جی ایم شاہین نے ریاستی گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی کی ریاستی اکائی پارٹی سرپرست نتیش کمار کی قیادت میں آئند ہ پارلیمانی انتخابات میں تمام حلقوں سے انتخابی میدان میں اپنے امیدوار اتارے گی ۔موصوف نے کہاکہ ریاستی اکائی نے تمام لیڈران و کارکنوں کو ہدایت جاری کیں ہیں کہ وہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلہ میں پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کیلئے کمر بستہ ہوجائیں۔ انہوں نے گورنر انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں عوام کی فلاح و بہبود کے علا وہ ہر ایک شعبہ میں شفافیت کا خاص خیال رکھنے کے علا وہ ریاست میں بلدیاتی اور پنچایتی انتخابات کو خوش اسلوبی کیساتھ منعقد کیا گیا ہے ۔اس سے قبل شاہین نے راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک سے ملاقات کی اور عوامی بہبودی سے متعلق کئی معاملا ت پر گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیااور انہیں حالیہ پنچایتی ، شہری بلدیاتی انتخابات کو پر امن طریقے منعقد کرنے کے لئے مبارک باد دی۔گورنر نے شاہین کو عوامی مفاد سے متعلق کئے جارہے اقدامات کو جاری رکھنے پر زور دیا۔