ادہم پور //ضلعی انتظامیہ ادہم پور کی طرف سے گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول جگانوں میں3روزہ بیداری پروگرام کا افتتاح کیا گیا ۔اس بیداری پروگرام کے دوران SVEEP،آرٹی آئی ،منشیات اسمگلنگ پر علاقہ کی عوام و سکولی طلباء کو بیدار کر نے کے علا وہ مختلف عنوان کے تحت سمپوزیم ،کوئز مقابلے ،سماجی مسائل سے متعلق ادب و مضامین کو تقسیم کرنے اورووٹروں کی رجسٹریشن بھی عمل میں لائی جائے گی ۔ سکول کے انچارج پرنسپل کی قیادت میں منعقدہ پروگرام میں نائب تحصیلدار سریش کمار ودیگر ملازمین اور سٹاف ممبران بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مقامی سرپنچ سنجیت کمار شرما نے ضلعی انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی مختلف فلاحی اسکیموں کی بیداری کیلئے دور دراز گائوں میں کیمپوں کا اہتمام کیا جا رہاہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ ان بیداری کیمپوں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے فلاحی اسکیموں کا فائدہ اٹھائیں ۔اس دوران SVEEPپر منعقدہ سمپوزیم میں گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول جگانوں بوئز اور گورنمنٹ ہائی سکول گرلز سے کل 10طلباء نے شرکت کی ۔