سرینگر/فورسز نے بدھ کی صبح جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی۔
ذرائع نے کہا کہ فورسز نے بھدرون نامی علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشیاں شروع کی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ آپریشن علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد شروع کیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں فورسز آپریشن کے بعد انٹر نیٹ سروس معطل کی گئی ہے ۔