Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
شہر نامہ

چلہ کلان کا زور، روایتی سوکھی سبزیوں کی خریداری زوروں پر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 7, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//وادی میں سال نو اور چلہ کلان کی پہلی برفباری کے ساتھ ہی کے سوکھی سبزیوں(’’ہوکھ سیون‘‘ )کی خریداری زوروںپر ہے۔ موسمی حالات کو نظر میں رکھتے ہوئے خشک سبزیوں اور دالوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور لوگوں کی ایک اچھی خا صی تعداد خشک سبزیوں کی خریداری میں مشغول نظر آرہے ہیں۔اتوار کوسنڈے مارکیٹ کے علاوہ مصروف بازاروں ککر بازار،کورٹ روڈ،ہری سنگھ ہائی سٹریٹ،مہاراج بازار،سرائے بالا،لالچوک اور دیگر بازاروں کی دکانوں اور ریڑیوں پر خشک سبزی کے ڈھیر نظر آئے اور لوگوں نے بھی اپنی من پسند خشک سبزیوں اور دالوں کی خریداری کی۔ سخت سردیوں کے دوران خشک سبزیوں کا استعمال کرنے کی وادی میں روایت بہت پرانی ہے اور ’’چلہ کلان ‘‘اور اس کے بعد آنے والے ’’چلوں ‘‘کے دوران ان سبزیوں کو ماضی میں کشمیری لوگ استعمال کرتے تھے۔خشک سبزیوں کے استعمال اور خریدو فروخت میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہواہے۔اتوار کو خریدار’رُوانگن ہچہ(سوکھے ٹماٹر)’وانگن ہچہ(سوکھے بینگن)’الہ ہچ(سوکھے کدو)’ہند’گوگجہ آراہ(سوکھے شلغم) ٹنگہ ہچہ(سوکھی ناشپاتی)ژونٹ ہچہ(سوکھے سیب) اور مختلف اقسام کی دالوں کے علاوہ سوکھی مچھلی’ہوکھ گاڈعہ،فری،،پچہ گاڑعہ‘‘ کی بھی خریداری کر تے ہوئے لوگ نظر آئے۔ سبزیوں کو پہلے سُکھایا جاتا ہے اور بعد میں محفوظ کیا جاتا ہے۔کشمیر میں سوکھی سبزیوں کے استعمال اور انہیں سردیوں کیلئے ذخیرہ کرنے سے دکاندار اور خریداروں میں گہما گہمی نظر آرہی ہے۔ سوکھی سبزیوں کی خریداری کرتی ہوئی ایک خاتون دلشادہ کاکہناہے کہ ’ کنبہ سوکھی سبزیاں کھانے کا شوقین ہے اور میں اپنی تہذیب اور ثقافت پر فخر محسوس کرتی ہوں،میں کچھ سوکھی سبزیاں یہاں سے ضرور لیکر ساتھ جائوں گی‘‘۔ سوکھی سبزیوں اور دالوں کا کاروبار کرنے والے تاجر بھی اچھا کاروبار کر رہے ہیں،جبکہ ان کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں ’’ہوکھ سیون‘‘ کا استعمال کرنے کی روایت ابھی بھی جاری ہے۔کوکربازار میں محمد یوسف نامی سبزی فروش نے کہا ’’ سردیوں کے دوران سوکھی سبزیوں کی مانگ ہمیشہ بڑھ جاتی ہے اور ہم اچھا کاروبار کر رہے ہیں‘‘۔لوگوں کا ماننا ہے کہ سوکھی سبزیاں نزلہ اور زکام سے بچنے کیلئے بھی فائدہ مند رہتا ہے۔ایک شہری عبدالغنی بٹ نے کہا’’ سوکھی سبزیوں میں چونکہ کوئی بھی رطوبت نہیں ہوتی اور یہ ہمیں کئی انفیکشنوں سے بچاتی ہے‘‘۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے پیمانے پر سوکھی سبزیوں کا استعمال صحت کیلئے مضر ہے۔سوکھی سبزیوں کو ذخیرہ کرنے اور مسلسل خشکی کی وجہ سے ان سبزیوں کی غذائی اہمیت کم ہوجاتی ہے اور اس سے صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں‘‘۔معالجین کا کہنا ہے’’ ہمیں چونکہ یہ معلوم ہی نہیں ہوتا ہے کہ ان سوکھی سبزیوں کو کس طرح تیار کیا جاتا ہے اور پھر کس طرح محفوظ کیا جاتا ہے،اس لئے یہ صحت کیلئے مضر ہوتی ہیں‘‘۔ نئی نسل اگر چہ سوکھی سبزیاں استعمال کرنے میں سرد مہری کا اظہار کرتی ہے،تاہم بزرگوں کیلئے موسم سرما میں ابھی بھی یہ سردیوں کی پسندیدہ غذا ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان نے امن کی بحالی کے لئے بڑے بھائی کا رول نبھایا: الطاف کالو
تازہ ترین
جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کے بعد جموں وکشمیر کے سرحد خاموش، بازاروں میں گہماگہمی
تازہ ترین
ہندوستان جنگ نہیں چاہتا لیکن ملی ٹینسی کے بنیادی ڈھانچے پر کارروائی ضروری تھی: ڈوبھال
برصغیر
اب کشمیر معاملے کوحل کے لیے کام کروں گا: ٹرمپ
برصغیر

Related

شہر نامہ

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں ڈل جھیل میں ایس ڈی آر ایف کی تربیتی مشق

May 6, 2025
شہر نامہ

نشاط جنسی زیادتی واقعہ ||4 ملزمان6روز ہ پولیس ریمانڈ میں کنگن میں خاتون کی تدفین

May 5, 2025
شہر نامہ

سرینگر سیکریٹریٹ میں 5مئی سے کام کاج شروع کریں حکومت کی انتظامی سیکریٹریوں اور سینئرافسران کو ہدایت

April 30, 2025
شہر نامہ

اہم سیاحتی مقامات مکمل طور پر فعال، سیاحتی سرگرمیاں متاثر نہیں غیر محفوظ علاقوں میں باغات بند ،خطرے کی کوئی وجہ نہیں :حکام

April 29, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?