جموں //حالیہ دنوں پلوامہ میں ہوئے فدائین حملے میں ہلا ک ہوئے سی آر پی ایف اہلکاروں کے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کرنے کیلئے بٹوال ایسوسی ایشن کا تعزیتی اجلاس منعقد ہو ا۔آر ایل کیتھ کی قیادت میں منعقدہ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے متعدد اراکین نے شرکت کی ۔اراکین نے پلوامہ واقعہ میں ہلاک ہو ئے اہلکاروں کے لواحقین کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کیساتھ برابر کے شریک ہیں ۔اراکین نے کہاکہ پاکستان کیخلاف حتمی اقدامات اٹھا ئے جائیں تاکہ دہشت گردی کا خاتمہ کیا جاسکے ۔اس اجلاس میں ڈاکٹر وریندر پال لکھوترہ ،کرنیال چند ،منگا رام ،رام لعل ،وجے کمار ،بلوندر لعل ،کلودیپ کمار ،کمل کمار ،اشوک کمار ودیگران بھی موجود تھے ۔