کشتواڑ// آئندہ انتخابات میں استعمال ہونے والی ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینوں کی جانچ کے سلسلے میں آج ضلع الیکشن آفیسر انگریز سنگھ کی زیرنگرانی میں ایک فرضی سروے منعقد ہوکرایاگیا جہاں سیاسی جماعتوں سے وابستہ نمائندگان بھی موجود رہے۔اپنے بیان میں ضلع الیکشن آفیسر رانا نے بتایا کہ مشینوں پر فرضی سروے منعقد کرنے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ سیاسی جماعتوں سے وابستہ افراد و دیگر عوام کے شک و شبہ دورکئے جاسکیں۔ دوران جانچ مشینوں کے بیلٹ یونٹ و کنٹرول یونٹ کی بھی جانچ کی گئی جس میں سیاسی جماعتوں سے وابستہ نمائندوں کو مکمل شرکت کرنے کا موقعہ فراہم کیا گیا۔ فرضی سروے کرنے کے دوران نمائندوں کے ذریعے فرضی ووٹ ڈالے گئے تاکہ مشینوں کی بہتر کارکردگی کا ثبوت ثابت ہوسکے۔ مشینوں کا فرضی استعمال کرکے نمائندوں نے اتفاق ظاہر کیا اور مکمل یقین دہانی سے فارم پر دستخط کئے۔اپنے بیان میں نمائندوں نے آئندہ انتخابات میں استعمال ہونے والی مشینوں پر اتفاق ظاہر کیا اور کہاکہ ان کے تمام شک و شبہ فرضی سروے منعقد کرنے سے دور ہوچکے ہیں۔اس موقعہ پر ضلع الیکشن آفیسر کے علاوہ اے ڈی ڈی سی کشتواڑ امام دین، ڈپٹی الیکشن کمیشن افسر مسود احمد، نوڈل افسر ای وی ایم/وی وی پیٹ ڈاکٹر ارجن سنگھ و دیگر متعلقہ افسران موجود رہے۔