جموں//ارون کمار مہتانے رسمی طور پر محکمہ خزانہ کے پرنسپل سیکرٹری کا عہدہ سنبھالااور سابق پرنسپل سیکرٹری محکمہ خزانہ نوین کمار چودھری اب صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکرٹری ہوں گے۔محکمہ خزانہ و دیگر منسلک محکموں کے اعلیٰ افسران اس موقعہ پر موجود تھے۔اِس موقعہ پر ارون کمار مہتا نے تعارفی اور جائزہ میٹنگ منعقد کی۔نوین کمار چودھری نے نئے پرنسپل سیکرٹری کو محکمہ کے اہم شعبوں اور کارکردگی کے بارے میں جانکاری دی۔نوین کمار چودھری نے اپنے دور میں مالیاتی نظم و ضبط کو قائم کرنے کے بارے میں بھی مہتا کوجانکاری دی۔اس سے قبل محکمہ خزانہ کے اعلیٰ افسران اور منسلک وِنگوں کے صوبہ جاتی سربراہوں نے اپنے اپنے سیکشنوں اور وِنگوں کی کارکردگی سے متعلق نئے پرنسپل سیکرٹری کو آگاہ کیا۔